لاہور: پنجاب اسمبلی میں پہلی سی پی اے کا نفرنس کے موقع پر ٹرک کھڑے کر کے راستے کوٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یو ای ٹی کی تاریخ میں پہلی بار دوسالہ ڈگری پروگرامزکا آغاز

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی تاریخ میں پہلی بار دو سالہ ڈگری پروگرامز کا آغازکر دیا گیا۔اب طلبا دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔یو ای ٹی لاہور نے پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر امیدواران کیلئے سبسڈائزڈ کیٹگری A-1 میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے۔

آن لائن درخواست فارم پر کرنے اورداخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔یاد رہے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کی کوئی شرط نہیں ہے۔اب طلبا بغیر کسی دشواری کے ای کیٹ کا امتحان پاس کیے بغیر بھی یو ای ٹی سے دو سالہ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔طلبا 5 سو روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبر حاصل کریں گے یہ ٹوکن نمبر یو بی ایل یا ایچ بی ایل کی کسی بھی برانچ سے حاصل کر کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں ٹوکن فیس انٹرنیٹ بینکنگ، یو بی ایل موبائل ایپ، یو بی ایل اومنی، ایچ بی ایل موبائل ایپ اورایچ بی یل کونیکٹ کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہے۔دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کمپیوٹر سائنس، سائبر سکیورٹی، سٹاف ویئر انجینئرنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنس میں داخلے جاری ہیں۔پہلی میرٹ لسٹ 14 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ ڈاکومنٹس اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 فروری ہے۔داخلہ کی تمام معلومات ایڈمیشن پورٹل admission.uet.edu.pk پر دستیاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی ملاقات کر رہے ہیں
  • پہلی کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس، فیک نیوز کا خاتمہ، مصنوعی ذہانت پر نظر رکھنا ہو گی: مقررین
  • یو ای ٹی کی تاریخ میں پہلی بار دوسالہ ڈگری پروگرامزکا آغاز
  • پنجاب اسمبلی میں پہلی سی پی اے کانفرنس کا انعقاد، 20 اسمبلیوں کے نمائندگان شریک
  • چین کی طرز پرموٹر سائیکل کیلئے الگ راستے کے پائلٹ منصوبے کا آغاز
  • لاہور: اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جمنازیم ہال میں والی بال میچ کا منظر
  • پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن پیکا کی زد میں آگئیں
  • کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم
  • کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف