پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کو حل کرنے میں لیڈ کرنا چاہیے،نمائندہ ورلڈ بینک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) نمائندہ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کو حل کرنے میں لیڈ کرنا چاہیے،پاکستان کو باہر کی دنیا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے خود مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔ بریتھ پاکستان انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس دوسرے روز بھی جاری ہے، کانفرنس سے ورلڈ بینک، اقوام متحدہ، حکومتی لیڈران، سیاسی نمائندوں اور جوڈیشری سے منسلک لوگوں نے خطاب کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان اپنی جی ڈی پی کا سالانہ 9 فیصد نقصان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کررہا ہے جبکہ اپنی جی ڈی پی کا 6 فیصد نقصان اربن ٹرانسپورٹ کی وجہ سے برداشت کررہا ہے، موسمیاتی تبدیلیاں غریب لوگوں کا مسئلہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورلڈ بینک
پڑھیں:
پی آئی اے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کرنے والے شہری ہوجائیں ہوشیار!
پی آئی اے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ پر متعلقہ بینک کی جانب سے 5 فیصد چارجز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔کارڈز پر ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد مرچنٹ چارجز ٹکٹ کی قیمت کےعلاوہ ہیں، سیکڑوں ٹکٹ پر روزانہ لاکھوں روپے مرچنٹ چارجز کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں، اکثر صارفین کو اس کٹوتی کا علم ہی نہیں ہوتا، موبائل فون پر میسج آنے پر چارجز کی وصولی کا علم ہوتا ہے۔ایئرلائن کال سینٹر سے کٹوتی سے متعلق بینک سے رابطہ کرنے کا ٹکا سا جواب دیا جاتا ہے، صارفین کی جانب سے مرچنٹ چارجز ایئرلائن سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا آن لائن بکنگ پر 5 فیصد چارجز کے حوالے سے کہنا ہے کہ بینکس فارن کرنسی ٹرانزیکشن چارجز وصول کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ٹینڈر کے ذریعے پاکستانی بینک کا انتخاب کیا ہے جس سے چارجز کا خاتمہ ہوگا، بینک کے ساتھ انٹیگریشن آخری مراحل میں ہے جس کے بعد اضافی چارج نہیں لگےگا۔