گھٹیا مقاصد کیلیے پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال نہ کرے،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گھٹیا مقاصد کے لئے پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال نہ کرے، پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ دوبارہ ان کو وزیراعظم بنا دیا جائے اور وہ وارداتیں شروع کردیں، جو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وارداتیں کرتے ہیں وہ مال ودولت لے کر باہر دوڑتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 8 فروری ہر سال آتا ہے اس بار بھی آئے گا اور گزرجائے گا، جو بھی وہ کرنا چاہتے ہیں کریں ان کا حق ہے لیکن تشدد کی راہ نہ اپنائیں، توڑ پھوڑ نہ کریں ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ دوبارہ ان کووزیراعظم بنا دیا جائے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے ،ٹرمپ
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹُرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔
ا ن کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر “ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے’’ بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے مستند جوہری امن معاہدے کو ترجیح دوں گا جس کے تحت ایران آگے بڑھ سکے اور خوشحال ہو سکے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ہم اس پر فوراً کام شروع کریں گے، جب یہ مکمل ہو جائے گا اور اس پر دستخط ہوجائیں گے تو مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑا جشن ہو گا۔
قبل ازیں، واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور وہ جلد ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اگر اس نے امریکہ پر جوابی حملہ کیا تو ایران کو تباہ کر دیا جائے گا۔