مانسہرہ (صباح نیوز)مانسہرہ میں پیکا ایکٹ کا پہلا مقدمہ درج ہوگیا۔ ضلعی رہنما جماعت اسلامی شبیر احمد خان کو پیکا قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں جمعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میںپیش کیا گیا،عدالت نے 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ، شبیر احمد خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کی ۔تھانہ سٹی مانسہرہ کے ایس ایچ او عامر خان نے اپنی مدعیت میں جماعت اسلامی کے رہنما اور حلقہ پی کے 37 کے امیر شبیر احمد خان پر ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور پاکستانی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام پر مقدمہ علت نمبر 116 بجرم 506/505/153 کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی دفعات 7ATAاور پیکا ایکٹ کی سیکشن 11 اور 16 MPO کے تحت درج کرتے ہو ئے گر فتار کیا۔ جن کی گرفتاری پر جماعت اسلامی ضلع مانسہرہ نے بھرپور احتجاج بھی کیا۔گرفتار رہنما شبیر احمد خان کو گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جماعت اسلامی کے رہنما شبیر احمد خان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

مانسہرہ : حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، شہری گرفتار

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد ملزم کو  گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

فیک نیوز پر 3 سال سزا، جرمانہ 20 لاکھ روپے تک ہو سکے گا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

ترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی،

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم شبیر خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کی تھی، ملزم نے لاؤڈ اسپیکر کےذریعے اپنی تقریر میں لوگوں کو اکسایا، ملزم نے حکومت، ریاستی اداروں اور اہل کاروں کے خلاف تقاریر کیں اور بدنام کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین