Jasarat News:
2025-02-08@06:57:27 GMT

عمر ایوب و دیگر پر فرد جرم کی کارروائی پھرمؤخر

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مقدمات میں آج بھی فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ آج پیش نہ ہوسکے۔ ملزمان کے وکلا نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے قبول کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے تھانہ موسیٰ خیل اور کمر مشانی کے مقدمات کی سماعت 14 فروری جبکہ تھانہ سٹی میانوالی میں درج مقدمات کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میرپور خاص پولیس کی کارروائی 24گھنٹے میں ملزمان گرفتار

میرپورخاص (نمائندہ جسارت)پولیس کی بڑی اور کامیاب کاروائی، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گھر سے 18 لاکھ روپے کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ رقم برآمد کرلی دوران جھگڑے خنجر مار زخمی کرنے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چوہدری برکت نزد بس ٹرمینل سے حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا پولیس تکنیکی ٹیم نے انتہاہی مہارت سے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتہ لگا لیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے 100 دن، زیر التوا مقدمات میں بڑی کمی
  • 31 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی
  • 9 مئی مقدمات: عمر ایوب و دیگر غیر حاضر ،آج بھی فرد جرم کی کارروائی نہ ہو سکی
  • پنجاب اسمبلی میں ایشیاء سی پی اے کانفرنس کا بائیکاٹ کرینگے: ملک احمد خان بچھر
  • ڈی چوک احتجاج، بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • ڈی چوک احتجاج: بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • پنجاب اسمبلی میں بین الاقوامی سی پی اے کانفرنس کا انعقاد، اپوزیشن کا بائیکاٹ
  • میرپور خاص پولیس کی کارروائی 24گھنٹے میں ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار