غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے منصوبے پر جلدی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر میں شمالی کوریا کے صدر کم جان انکے ساتھ اچھے تعلقات بناتا ہوں تو یہ سب کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس اے آئی ڈی کو بند کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیرنو کے منصوبے پر جلدی نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر میں شمالی کوریا کے صدر کم جان ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتا ہوں تو یہ سب کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس اے آئی ڈی کو بند کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو پہلے ہی نکالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے۔ علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے۔ ٹرمپ کے اعلان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کی مخالفت کی تھی اور دو ریاستی حل پر زور دیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے کہا امریکی صدر کرنے کا تھا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کی صدارت کے 100 دن مکمل، کارکردگی کو تاریخی قرار دے دیا
MICHIGAN:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن کے شہر وارن میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دوسری مدت صدارت کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی کو تاریخی کامیابیاں قرار دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عوامی خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی خاص طور پر سابق صدر جو بائیڈن پر سخت تنقید کی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور صدارت (2017 تا 2021) میں امریکہ کی معیشت تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے زبردست کارکردگی دکھائی، اور اب ہم اس سے بھی بہتر کر رہے ہیں۔
مشی گن، جو امریکہ کی آٹو انڈسٹری کا مرکز اور ایک سیاسی طور پر فیصلہ کن ریاست ہے، میں یہ جلسہ صدر ٹرمپ کی 20 جنوری کو حلف برداری کے بعد سب سے بڑا اجتماع تھا۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا
ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئر مین جیروم پاول کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ اپنے عہدے سے انصاف نہیں کر رہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں امریکی عوام مہنگائی میں مسلسل اضافے اور دنیا بھر کے ممالک پر لگائے گئے ٹیرف (ٹیکس) کے باعث معاشی پالیسیوں پر تشویش کا شکار ہیں۔
وارن، جہاں جنرل موٹرز کا ٹیکنیکل سینٹر بھی واقع ہے، میں ہزاروں افراد نے اس ریلی میں شرکت کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ کو دوبارہ معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کے ناقدین کو ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔