Jasarat News:
2025-04-15@13:49:04 GMT

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ نہ کوئی داغ

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ نہ کوئی داغ

نواب زادہ نصراللہ ایک دفعہ کسی تعلیمی ادارے میں طلبہ کے ساتھ ایک نشست میں سوالوں کے جوابات دے رہے تھے یہ پروگرام ٹی وی پر میں نے خود دیکھا تھا یہ یاد نہیں ہے کہ کس شہر میں اور کس تعلیمی ادارے میں یہ پروگرام ہوا تھا۔ اس نشست میں ایک سوال ان سے ایسا کیا گیا کہ وہ خود بھی تھوڑا سا ہل گئے حالانکہ وہ بڑے ذہین اور مضبوط اعصاب کے مالک تھے۔ ایک طالب علم نے سوال کیا کہ آپ کی پوری زندگی سیاسی جدوجہد میں گزری ہے ہم نے یہ دیکھا ہے کہ جب ملک میں مارشل لا ہوتا ہے تو آپ بحالی جمہوریت کی جدوجہد کرتے ہیں اور جب ملک میں جمہوریت ہوتی ہے تو آپ مارشل لا کی جدوجہد کرتے ہیں ایسا کیوں؟ نواب زادہ نصراللہ نے اس کا جواب دینے کی کوشش تو کی لیکن سوال اتنا زور دار تھا کہ ان کی وضاحتین طلبہ کو مطمئن نہ کرسکیں۔ اب ہمارے ملک کے حالات اس طرح کے ہوگئے ہیں کہ اب ملک میں کبھی مارشل لا نہیں آسکتا، وہ اس لیے بھی نہیں آسکتا کہ اب نواب زادہ نصراللہ، پروفیسر غفور، مفتی محمود، شاہ احمد نورانی جیسے سیاستدان نہ رہے، جو مارشل لا کے دور میں بحالی جمہوریت کی جدوجہد کرتے تھے۔ جب ہم یہ کہتے ہیں اب کبھی مارشل لا نہیں آئے گا تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جسمانی طور پر تو نہیں ہوگا لیکن اس کی روح ہم پر ہمیشہ حاوی رہے گی۔

ایک دفعہ شیطان کہیں بیٹھا رو رہا تھا، بڑے شیطان کا ادھر سے گزر ہوا تو اس کو روتے ہوئے دیکھ کر پوچھا کہ کیوں رو رہا ہے بھائی اس نے جواب دیا کہ تم نے کن لوگوں میں میری ڈیوٹی لگائی ہے انہیں میں دن میں بہکاتا ہوں تو یہ رات کو توبہ کرلیتے ہیں اللہ انہیں معاف کردیتا ہے اور جب انہیں رات میں بہکاتا ہوں تو یہ دن میں توبہ کرلیتے ہیں، اس طرح میری ساری محنت اکارت ہوجاتی ہے اسی لیے رو رہا ہوں۔ بڑے شیطان نے کہا میں تجھے ایک ترکیب بتاتا ہوں تو ان کو ایسے غلط کاموں میں لگادے جسے یہ ثواب سمجھ کر کریں جب یہ ایسا کریں گے تو پھر توبہ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ بس وہ اوپر سے نیکی نظر آئے اور اندر سے بدی ہو، اوپر سے اچھا ہو اندر سے خراب ہو، پیکنگ بہت اچھی ہو لیکن اندر سے مال خراب ہو۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں مسلمانوں کی اکثریت نے غیر ضروری اور اضافی کاموں کو لازمی کرلیا ہے اور دین میں جو ضروری چیزیں ہیں انہیں چھوڑ دیا۔ اصول کو ترک کردیا اور جز کو پکڑلیا ہے۔ اگر اسی مثال کو کچھ اس طرح سے لیا جائے کہ ’’مارشل لا‘‘ ایک جگہ بہت مغموم بیٹھا تھا کسی دانا کا اس کے پاس سے گزر ہوا اس نے پوچھا کیا بات ہے تم اتنے اداس کیوں ہو اس نے جواب دیا کیا کریں پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت کڑھتا ہے قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا جارہا ہے، ستر فی صد سے زائد لوگ غربت کی سطح پر زندگی گزار رہے ہیں مہنگائی آسمان کو چھورہی کرپشن کے سمندر میں ملک ڈوب رہا ہے، سہانے مستقبل کی خاطر نوجوان باہر جاکر سمندر برد ہورہے ہیں سوچتا ہوں کہ میں آکر سب ٹھیک کردوں لیکن آنہیں سکتا قوم اب مجھے پسند نہیں کرتی، ہم جب بھی آتے ہیں شروع میں تالیاں بجا کر ہمار بہت خوشگوار استقبال کیا جاتا ہے لیکن تھوڑے دنوں بعد سب مخالف ہوجاتے ہیں تمام سیاستدان ایک پیج پر ہوجاتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوکر اتحاد بنالیتی ہیں اور ہمیں نکال باہر کرنے کے لیے تحریک چلاتی ہیں۔ ہمارے ساتھ تو کچھ ابن الوقت مفاد پرست ہوتے ہیں جنہیں عوام پہلے ہی مسترد کرچکے ہوتے ہیں۔ بس اسی لیے اداس بیٹھا ہوں۔

دانا نے کہا ہم تو تمہیں بہت ذہین سمجھتے تھے، ارے بھئی اب تمہیں اس طرح بہ بانگ دہل آنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ بندوق سے لے کر ایٹم بم کا بٹن تک آپ کے ہاتھ میں ہے آپ اس ملک کے اہم اداروں کو اپنے قبضے میں کرلیں ان اداروں میں مقننہ، منتظمہ، عدلیہ اور میڈیا یہ چار اہم ہیں۔ انتظامیہ کا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ تو جو برسراقتدار ہو اسی کے اشارے سمجھتی ہے۔ بقیہ تین پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے آپ کو پہلے الیکشن کمیشن کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا اس لیے اپنی پسند کا الیکشن کمشنر لے آئیے وہ الیکشن کمیشن ملک میں انتخاب کرائے لیکن نتائج آپ مرتب کرکے دیں جو وہ ریڈیو ٹی وی پر سنادے (پچھلے دنوں مولانا فضل الرحمن نے بیان دیا تھا کہ ہمارے ملک میں انتخاب تو الیکشن کمیشن کراتا ہے لیکن نتائج کہیں اور مرتب ہوتے ہیں) جب ایوان میں آپ کی مرضی کے لوگ اور جماعتیں آجائیں گی تو جو چاہیں ان سے قانون منظور کرالیں انہیں اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ وہ کس بل کی حمایت میں ہاتھ اٹھا رہے ہیں انہیں تو اپنی تنخواہوں اور مراعات سے دلچسپی ہے۔ مارشل لگانے کا بس آخری بار ایک موقع مل جائے سچ بات یہ ہے کہ قوم کی حالت دیکھ کر میرا دل اندر سے بہت دکھی ہے۔ دانا نے جواب دیا آپ کی گفتگو سے لگتا ہے کہ آپ واقعتا کچھ کرنا چاہتے ہیں اس لیے یہ کام تو ہوگیا کہ آپ کی پسند کی قیادت آگئی جو بے چوں و چراں اطاعت کررہی ہے اگر عوام کی پسند کی قیادت ہوتی تو آپ کو اس کی اطاعت کرنا پڑتی۔ اب بہرحال جو ہونا تھا وہ ہو گیا دلوں کا حال تو اللہ جانتا ہے اگر واقعی دل سے قوم کی خدمت کا جذبہ ہے تو آگے بڑھیے اور ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کی جو منصوبہ بندی کی ہے اس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں اور مستقبل میں ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن نظر آرہی ہے اس لیے کہ اگر ہمارے ملک کے معاشی حالات اچھے ہوں گے تو ہمارا ایٹمی ڈیٹرنٹ محفوظ رہے گا یہ محفوظ ہوگا تو ملک بھی محفوظ رہے گا۔ بس آپ اپنے اہداف کے حصول کے لیے سرگرم عمل رہیں۔ اس وقت جو حکومت ہے وہ چاہے کسی بھی فارم والی ہو لیکن آپ کی پالیسیوں کو رو بہ عمل لانے کے لیے بڑے فارم میں نظر آرہی ہے۔ لوگوں کی تنقید کی پروا نہ کیجیے لوگ تو یہی کہیں گے۔

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

بس اپنے ربّ سے دعا اور عہد کیجیے۔ وہ دعا اور عہد کیا ہے اس کو بتانے سے پہلے ایک واقعہ سن لیجیے آپ ہی کے کسی بھائی ایک دفعہ یہ بیان دیا کہ ملک کے پاور سیٹ اپ میں ہمیں بھی اسپیس دیا جائے دوسرے دن وزیراعظم نے ان کو اپنے دفتر میں بلا کر اس بیان کی وضاحت مانگی وزیر اعظم مطمئن نہیں ہوئے اور ان سے استعفا طلب کرلیا کہ یہ عوام کی امانت ہے جو عوامی نمائندوں کے لیے ہے ریاست کے کسی ادارے کو اس میں اپنے لیے گنجائش کی بات نہیں کرنا چاہیے۔

بس وہ دعا اور عہد یہی ہے کہ اپنے ربّ سے ملک کے معاشی حالات کی بہتری کے لیے جو فیصلے کیے ہیں اس میں برکت کی دعا کیجیے اور اخلاص کے ساتھ اپنی کامیابی کے لیے دعائیں مانگیں اور یہ بھی دعا کیجیے کہ اب تک جو غلطیاں ہم سب سے ہوئی ہیں اللہ انہیں معاف فرمائے اور یہ عہد کیجیے کہ جیسے ہی ملکی معیشت کی گاڑی پٹڑی پر آگئی، معاشی ترقی کی جانب سفر جاری ہوگیا ہے اس میں چاہے ایک سال لگ جائے یا دو سال آپ ملک میں صاف ستھرے آزادانہ ماحول میں انتخاب کرانے کا اعلان کردیں اس سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور پھر یہ اعلان بھی کیا جائے کہ ملک کے تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ کار کے اندر رہ کر آزادی سے کام کریں گے اور کوئی کسی دوسرے ادارے کی حدود میں دخل اندازی نہیں کرے گا۔ ہر ادارے میں اس ادارے کے لوگ مل جل کر اپنے ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ عدلیہ بغیر کسی دبائو کے تیزی سے فیصلے کرے گی اور عوام کو جلد انصاف دینے کا کام کرے گی۔ بیوروکریسی ریاست اور عوام کی بھلائی کے لیے کام کرے گی کسی سیاسی جماعت کی چاکری نہیں کرے گی۔ سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت قائم کریں گے جو پارٹی اقتدار میں ہو یا جو اپوزیشن میں دونوں کو ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے یا کسی قسم کی انتقامی کارروائی کے بجائے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ایف بی آر کا ادارہ اپنے اندر کی کرپشن ختم کرے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا کام کرے جو اس کا اصل کام ہے۔ کرپشن کے خلاف سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ دانا نے کہا کہ یقین جانیے اگر آپ یہ سارے کام کرکے واپس اپنے ادارے کو مزید اچھا اور بہتر بنانے میں لگ گئے تو یہ قوم ساری زندگی آپ کو اپنے سر آنکھوں پر بٹھائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مارشل لا کو اپنے رہے ہیں ہیں اور ملک میں کریں گے ہیں اس اس لیے کے لیے کرے گی ملک کے نہیں ا لیکن ا اپنے ا

پڑھیں:

کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے:عمران خان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کرے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے آج پانچ وکلا کی ملاقات ہوئی، ہماری دی گئی لسٹ کے مطابق صرف دو وکلا نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی کے ساتھ ملاقات بہت ضروری ہے، آج بھی بانی کی فیملی کو ملاقات نہیں دی گئی، ہم واضع کرنا چاہتے ہیں بس بہت ہوگیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں ہفتے میں دو ملاقاتیں ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج چھ بیانات دیے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں وہ ڈیل کے لئے مذاکرات کرے۔ عمران خان نے کہا کہ ’میں نے اپنے لئے کسی کو مذاکرات کا نہیں کہا ہے‘۔
ا±ن کے مطابق ’بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز پر کہا کہ جب تک سیاسی رہنماﺅں کی ملاقات نہیں ہوگی اس پر کوئی موقف نہیں دینگے‘۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے جب تک علی امین گنڈا پور یا سیاسی لوگوں کی ملاقات نہیں ہوتی تب تک کوئی موقف نہیں دینگے۔انہوں نے بتایا کہ ’بانی نے سخت ہدایات دی ہیں کہ آئندہ کوئی پارٹی لیڈر یا عہدیدار دوسرے پارٹی لیڈرز کے خلاف میڈیا پر بات نہیں کرے گا‘۔اس کے علاوہ بانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مختصر ایجنڈے پر کام کریں، آئین اور جمہوریت کیلئے اپوزیشن کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیازی اللہ نیازی نے کہا کہ ہماری بھیجی گئی فہرست میں سے صرف بیرسٹر گوہر اور سلمان صفدر کی ملاقات کروائی گئی، اسلام ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیملی کی ایک ملاقات کروائی گئی۔انہوں نے کہا کہ بطور فوکل پرسن میں نے 8 بار لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی مگر صرف 2 بار ملاقات کروائی گئی، ہائیکورٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ لارجر بینچ کے فیصلے کی توہین کی جارہی ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ایک دھبا ہے کہ ان کے احکامات کی توہین کی جا رہی ہے، 26 ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی چھین لی گئی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ لسٹ کے بغیر فیصل چودھری، علی عمران شہزاد، رائے سلمان کھرل کو ملاقات کیلئے بھیجا گیا، ہمیں یہ اعتراض ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق جو لسٹ دی جاتی ہے اس کی خلاف ورزی کیوں کی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ ملاقات کرنے والوں کی لسٹ کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا کو اڈیالہ جیل کے باہر روکے رکھا گیا، ہمارے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا اور ترجمان کو کیوں نہیں جانے دیا گیا یہ بہت بڑا سوال ہے۔
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے سوال ہے کہ جیل حکام نے آپ کے سامنے ملاقات کی یقین دہانی کروائی اور پھر خلاف ورزی کیوں، بلوچستان اور کے پی کے کے حالات پر خان صاحب کا موقف آ کر بتایا جس کے بعد مجھے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلاءکے کنونشن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

طیارہ حادثے کا شکار پاک فضائیہ کے پائلٹ نے سب سے پہلے لوگوں سے کیا پوچھا؟ ویڈیو دیکھیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مختلف ادارے آئیسکوکے  22 ارب 22 کروڑ کے مقروض،نوٹس جاری
  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے:عمران خان
  • عالمی ادارے فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
  • 81فیصد
  • پاکستان سُپر لیگ کو ہمیشہ ہائی ریٹ کیا ہے: ڈیوڈ ویسا
  • فتنے سے کوئی ڈیل ممکن نہیں: اسحاق ڈار
  • داسو منصوبہ 240 فیصد مہنگا، ذمہ داری کسی فرد یا ادارے پر نہیں ڈالی گئی
  • ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا (آخری حصہ)
  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان