چیمپیئنز ٹرافی 2025: وہ کھلاڑی جو پہلے بھی اس ایونٹ میں کھیل چکے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
چیمیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی میزبانی میں رواں مہینے کھیلی جائے گی، اور اس کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی مین حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اس سے قبل بھی اس ایونٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان اور فہیم اشرف چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں کھیل چکے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے موجودہ اسکواڈ میں ویرات کوہلی، روہت شرما، جدیجا، پانڈیا، بمراہ اور شامی اس ایونٹ میں دوبارہ حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:قذافی کرکٹ اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیار
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ویلیم سن، سینٹنیر اور ٹام لاتھم جبکہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم میں ڈیوڈ ملر، کگیسو رباڈا اور مہاراج چیمپیئنز ٹرافی میں دوسری بار پرفارم کرنے جارہے ہیں۔
انگلینڈ کے اسکواڈ میں جوس بٹلر، جو روٹ، عادل رشید ار مارک ووڈ جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں محموداللہ، محمد رحیم، سرکار، حسن میراج، تسکین احمد اور محمد رحمان 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی کے بعد اس بار بھی اس میگا ایونٹ کے لیے میدان میں نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کی ٹیم میں میکس ویل، اسٹارک، پیٹ کمینس، ٹریورس ہیڈ، اسٹیو سمتھ، ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا بھی ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں ان کی ٹیم اس ایونٹ کے لیے دوسری بار موقع دے رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکواڈ چیمپیئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کھلاڑی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکواڈ چیمپیئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں اس ایونٹ کے لیے
پڑھیں:
کیا پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل سکیں گے؟ اہم بیان سامنے آگیا
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہونے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا اہم بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ 17 سالوں سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نظر نہیں آئے۔2008 میں ہونے والے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں 12 پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا، لیکن ممبئی حملوں اور 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 2012 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا پاکستانی کھلاڑی دوبارہ کبھی آئی پی ایل میں کھیل سکیں گے؟ اس پر بی سی سی آئی کے سینیئر ایڈمنسٹریٹر راجیو شکلا نے فرنچائزز کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹرز اور امپائرز کو ہم نے آئی پی ایل میں شامل کیا، البتہ جہاں تک کھلاڑیوں کا تعلق ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر ہے۔
راجیو شکلا نے مزید کہا کہ فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کرتیں اور ہم بھی انہیں نیلامی کی فہرست میں شامل نہیں کرتے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فرنچائزز نے کبھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے حوالے سے بات کی؟، تو راجیو شکلا نے کہا کہ کچھ فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتی ہیں لیکن مجموعی طور پر ان کو شامل کرنے کے حوالے سے حالات مشکل نظر آ رہے ہیں۔اس کے علاوہ راجیو شکلا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز کے مستقبل پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔ فی الحال نیوٹرل وینیو پر بھی دو طرفہ سیریز کرانے کی اجازت نہیں ہے۔راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنا ہے، لیکن اس کے لیے حکومت کی اجازت اور سکیورٹی کلیئرنس ضروری ہے۔ سری لنکن ٹیم پر حملے کے واقعے نے سب کچھ خراب کر دیا۔
گلگت بلتستان حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر3 روزہ سوگ اور آج عام تعطیل کا اعلان