میرپور خاص: متنازع میراتھن ریس کے خلاف جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے احتجاج کیاجارہاہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بجلی بلوں میں سرچارجز کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے گئے۔ عدالت نے کیس کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ بجلی کے بلوں میں وصول کیے جانے والے ٹیکسز قومی خزانے میں جمع ہوتے ہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں باقاعدہ سماعت ہوتی ہے۔ کیا جماعت اسلامی نے نیپرا کی سماعت کے دوران کبھی ان سرچارجز پر اعتراض اٹھایا؟  لائن لاسز کی ایک بڑی وجہ بجلی چوری ہے۔ کیا جماعت اسلامی نے کبھی بجلی چوری کے خلاف کوئی مہم چلائی؟

گوجرانوالہ، کمسن بچی پر تشدد اور خواجہ سرا گرو کے زبردستی اپنے ساتھ رکھنے کا انکشاف

وکیل جماعت اسلامی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی درخواست مختلف نوعیت کے سرچارجز اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ہے۔ عدالت نے کیس کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کاوکلابرادری کے احتجاج کی حمایت کا اعلان
  • خواتین میراتھن ریس کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا احتجاج
  • انتخابات کو ایک سال مکمل:  جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سندھ پر احتجاج کرنے کا اعلان
  • بجلی بلوں میں سرچارجز کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے منظور
  • میرپورخاص، جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی رہنماندرت سلمان پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • امریکا ، تارکین وطن مخالف پالیسیوں پر ٹرمپ کیخلاف احتجاج
  • جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے سامنے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
  • گوادر ،جماعت اسلامی خواتین نے یوم یکجہتی کشمیر منایا
  • حیدرآباد: پاکستان فیڈریشن کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے