انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار پہلے اہلکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مغربی خبر رساں ایجنسی نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا، تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا ان پر اثر پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے اہلکار ہوں گے۔ مغربی خبر رساں ایجنسی نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا، تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ آئی سی سی نے امریکا کی جانب سے پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اہلکاروں کا دفاع کرے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ٹرمپ کی پابندیوں کی مذمت، عالمی فوجداری عدالت نے ممبران سے متحد ہونے کی اپیل کردی
ٹرمپ کی پابندیوں کی مذمت، عالمی فوجداری عدالت نے ممبران سے متحد ہونے کی اپیل کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
لوزان (آئی پی ایس ) عالمی فوجداری عدالت نے امریکی پابندیوں کے خلاف تمام 125 ممبران ریاستوں کو متحد ہونے کی اپیل کردی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کی مذمت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت نے اپنی تمام 125 ممبر ریاستوں کو دنیا بھر سیانصاف اوربنیادی انسانی حقوق کے لیے متحد ہونیکی اپیل کی۔
عالمی فوجداری عدالت نے انصاف کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عملیکے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے جس کے جواب میں دوسری مرتبہ برسراقتدار آنے والے امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر ہی پابندیاں لگادیں۔