حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پھر پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
٭تحریک انصاف سے تعلقات منقطع نہیں ہوئے ، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم نے تو مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، یہی مسئلے کا واحد آپشن ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی
٭عمران ایک سخت آدمی ہیں، رویے میں لچک لانے کی ضرورت ہے تاکہ مسائل کے حل کی طرف جاسکیں ،پی ٹی آئی کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے
(جرأت نیوز)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے ۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، یہی مسئلے کا واحد آپشن ہے ۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے ، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں، رویے میں لچک لانے کی ضرورت ہے تاکہ مسائل کے حل کی طرف جاسکیں ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے پی میں حکومت کے باوجود وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہی ہے: خواجہ آصف
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔
خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لیے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کیے جارہے ہيں، جلسہ گاہ بھرنے کے لیے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہيں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آئيں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زيادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر شپ بھی روپوش ہوجاتی ہے۔
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
Ansa Awais Content Writer