راولپنڈی،اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور بنگلہ دیش کے امیر البحر کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں علاقائی اور دفاعی تعاون  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیش بحریہ کے چیف ایڈمرل ایم نظم الحسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ معزز مہمان نے علاقاعی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا، امن مشن 2025 اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی تعریف کی۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے افواج پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔ علاوہ ازیں مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ  ملاقات کی۔ مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپنے دورے کے دوران میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر اور میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے دونوں اطراف سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے پائیدار بندھنوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ دونوں نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور لگن کو سراہا۔ وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم نظم الحسن نے ملاقات کی۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ بات چیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز تھی۔ بنگلہ دیش بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ معزز مہمان امن ڈائیلاگ میں بھی شرکت کریں گے جو کثیر القومی میری ٹائم مشق امن کے ساتھ ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں، معزز مہمان نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفسرز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی اور دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعاون کے مختلف طریقوں بشمول تربیت، دوروں کا تبادلہ، اور پاکستان اور بنگلہ دیش کی بحری افواج کے درمیان دوطرفہ بحری مشقوں کے انعقاد پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ سربراہ بنگلہ دیش بحریہ نے خطے میں باہمی تعاون پر مبنی میری ٹائم سکیورٹی کو فروغ دینے میں پاک بحریہ کے کردار اور شراکت کو سراہا۔ دریں اثنا بنگلا دیشی نیول چیف ایڈمرل نظم الحسن نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہونے والی بات چیت علاقائی صورتحال، باہمی سٹرٹیجک تعاون سمیت بحری اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز رہی۔ دونوں جانب سے امن و استحکام کے فروغ میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ ایڈمرل نظم الحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر پہنچنے پر سہ فریقی دستے نے بنگلا دیشی نیول چیف ایڈمرل ایم نظم الحسن کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے چیف ا ف ڈیفنس ف ڈیفنس فورسز نظم الحسن نے دفاعی تعاون ملاقات کی بنگلہ دیش مالدیپ کے ا رمی چیف بحریہ کے کے مطابق کو سراہا کیا گیا پاک فوج کے ساتھ ایس پی

پڑھیں:

آرمی چیف سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمے نے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور پائیدار دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، فریقین نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا۔ 

ملاقات میں ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کو تسلیم کیا گیا اور دونوں فوجی سربراہان نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن ملاقات کررہے ہیں
  • جنرل عاصم سے بنگلادیش ومالدیپ کے فوجی عہدیداران کی ملاقات
  • بنگلادیش بحریہ کے نیول چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
  • آرمی چیف سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی جنرل ساحر، ایڈمرل نوید سے ملاقاتیں، تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،دفاعی تعلقات ومشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
  • کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف