جنرل ساحر شمشاد سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہنگری کے نائب وزیر دفاع تھامس ورگھا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بدلتے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دفاع اور سلامتی کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ تھامس ورگھا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفاقی وزیر محمد یوسف سے ملاقات
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کی جانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی، وفاقی وزیر نے ملک بھر میں اتحاد بین المسلیمین کے لیے بھی باہمی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ اور حج و زیارات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات مقدسہ کے لیے بعض عوامی مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور حج، محرم اور اربعین سے قبل ان مسائل کو حل کر کے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کی جانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی۔ وفاقی وزیر نے ملک بھر میں اتحاد بین المسلیمین کے لیے بھی باہمی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر قیادت شیعہ علما کونسل پاکستان کے اتحاد بین المسلمین کے لیے ملک بھر میں جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور اتحاد امت کے لیے باہمی کاوشوں کو وقت کا اہم تقاضہ قرار دیا۔