مذہب تقسیم نہیں، متحد کرتا، پاکستان، امریکہ عوامی روابط مضبوط کئے جانے چاہئیں: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مذہب تقسیم نہیں متحد کرتا ہے۔ پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ کرنا چاہیے، ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ماننے والا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میری اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب میں وزیر خارجہ نہیں تاہم تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی گنجائش ہے، معاشرے کو تقسیم سے بچانے کے لئے بین المذاہب پروگرامز اہم ہیں۔ ہمیں مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے اسے اتحاد کی پس منظر میں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا ایک تناظر ہے، پاکستان اور امریکہ کی بزنس کمیونٹی کے درمیان روابط ہونے چاہئیں۔ یہاں پر بڑی تعداد میں پاکستانی رہتے ہیں جو اس بارے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پیپل ٹو پیپل کانٹیکٹ سے تعلقات بڑھتے چلے جائیں گے۔دریں اثناء چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ بلاول بھٹو اور اجلاس کے شرکاء نے اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پی پی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو سے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سسٹمز اینڈ آپریشنز مینجر ایمون ہارٹیس‘ ساؤتھ ایشیا سٹمسن سنٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر سحر خان‘ ساؤتھ ایشیا سنٹر اٹلانٹک کونسل کے نان ریذیڈنٹ سینئر فیلو جاوید احمد‘ ٹرانس نیشنل سٹرٹیجی گروپ کی صدر ڈینا مارشل اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کو تقسیم انہوں نے کرنے کی
پڑھیں:
راولپنڈی کور کی تقریب تقسیم اعزازات; فوجی افسروں و جوانوں کو میڈیلز سے نوازا گیا
سٹی 42 : راولپنڈی کور کی تقریب تقسیم اعزازات آج منعقد ہوئی۔
کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں آرمی کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
تقریب میں دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (JCOs) اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ شہدا کے قریبی رشتہ داروں (NOK) نے بعد از مرگ ان کے ایوارڈ وصول کیے۔
تقریب میں کور کمانڈر نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس