شاہد خاقان ، مفتاح کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لے کر چلے، ہم ان کے بغیر آئینی ترمیم کے لئے آگے نہیں بڑھے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، ہمیشہ یاد رہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پارٹی سے جائیں، انہوں نے کہا کہ جوبھی مطالبات ہیں ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے۔سیاستدان اگر آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے، ابتدا میں ہم سے کوتاہی ہوئی جس کا ہم نے ازالہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاستدانوں سے بھی بات ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شاہد خاقان پارٹی سے
پڑھیں:
حکومت نہیں چل رہی حکمران اعتراف کرلیں، شاہد خاقان عباسی
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چل رہی حکمران کو اعتراف کرلینا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےحوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، بات ملکی مسائل کے حل کی ہے، حکومت نہیں چل رہی حکومت کو یہ اعتراف کرلینا چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو کندھا نہیں دیا، ملک کو بڑی خرابی سے بچایا ہے۔ ملک کی 2 بڑی جماعتیں خرابی کا حصہ بن گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آرمی چیف کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا۔