سلیکٹرز چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہے ہیں، محسن نقوی کی میڈیا سے غیررسمی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہی ہے، ان کے مطابق پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا، ایکریڈیشن یا میچ ٹکٹس ہولڈر کو ویزا مل جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہی ہے، سلیکٹرز کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کوئی تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو نیک نیتی سے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو یو اے ای کا ویزا لینے میں اب کوئی مشکل نہیں ہوگی جس کے پاس چیمپئنز ٹرافی کا میچ ٹکٹ یا ایکریڈیشن کارڈ ہوگا اسے ویزا جاری کر دیا جائے گا۔چارٹرڈ فلائٹس کے لیے پی آئی اے سے بات کریں گے، آئی سی سی کے ساتھ میچ پاسز کی ڈیل طے پا چکی، ہم ان سے طے شدہ رقم لیں گے۔
چیئرمین نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے نئے فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر اگلے ایک سال میں مکمل کرلی جائے گی، چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کی بلڈنگ کو گرا کر نئے طریقے سے ڈیزائن کریں گے، ٹریننگ گراؤنڈ کو وسیع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم وی آئی پی باکسز کو 6 سال کے لیے کرائے پر دیا جائے گا، ہر باکس کی قیمت 10 کروڑ روپے رکھی جائے گی، 24 میں سے کچھ باکس سیریز در سیریز جبکہ دیگر کچھ مدت کے لیے رینٹ پر دیں گے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ 16 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی تقریب آئی سی سی کی آفیشل تقریب ہے، کونسل نے اس میں مختلف ممالک کی شخصیات کو مدعو کیا ہے، محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے پرفضا مقام پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی محسن نقوی نے نے کہا کہ جائے گا کے لیے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرکٹ ٹیم کو شدید جھٹکے ، کپتان سمیت 4 اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
پاکستان میں رواں ماہ شیڈول آئی سی سی چیمئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو یکے بعد دیگرے4 بڑے دھچکے لگے۔
آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اچانک ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور ان کی جگہ اب کرکٹ آسٹریلیا کسی متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان کرے گا۔
اب چیف سلیکٹر آسٹریلین کرکٹ ٹیم جارج بیلے نے بتایا ہے کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔چیف سلیکٹر جارج بیلے نے بتایا کہ آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے۔آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کرنا پڑ گئیں۔
چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے جبکہ جوش ہیزل ووڈ کو کولہے میں تکلیف کا سامنا ہے، فاسٹ بولرز کو ری ہیب کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔چیف سلیکٹر جارج بیلے نے بتایا کہ بدقسمتی سے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش کو انجریز کا سامنا ہے، چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ کھلاڑی مکمل فٹ نہیں ہو سکے۔