امریکا: دوران سماعت مقتول کے رشتے دار ملزم پر پل پڑے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں دوران سماعت مقتول کے رشتے دار قتل کے ملزم پر پل پڑے۔ رشتے داروں نے ملزم پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی، جب کہ کرسیوں کا بھی استعمال کیا گیا جس سے کمرہ عدالت اکھاڑا بن گیا۔ عدالت میں موجود پولیس اہلکار نے ملزم کو مقتول کے رشتے داروں سے محفوظ رکھنے کی کوشش اور پھر ٹیزر گن نکال کر ملزم کو مزید حملے سے بچایا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے کے بعد عدالت کا وقار پامال کرنے کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔