Jasarat News:
2025-04-15@09:44:17 GMT

الجزائر کے سابق وزیر اعظم سید احمد غزالی انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

الجزئرسٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر کے سابق وزیر اعظم سید احمد غزالی 88سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سید احمد غزالی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے صدر عبدالماجد تبون کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ۔ سید احمد غزالی فرانس کے گریجویٹ تھے اور الجزائر کی آزادی کے بعد انہیں 1964 ء میں پبلک ورکس کے شعبے میں انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیاتھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سید احمد غزالی

پڑھیں:

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے

ملائیشیا(نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق2003 سے 2009 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے عبداللہ احمد بداوی کو سانس لینے میں دشواری کے باعث گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ان کے اہلخانہ اور ملائیشیا کے وزیر صحت نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

عبداللہ احمد بداوی نے مہاتیر محمد کے مستعفی ہونے کے بعد 2003 میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

وہ اپنی سادگی اور اصلاحاتی ایجنڈے کی وجہ سے “پاک لہ” کے نام سے مشہور تھے جبکہ ان کے دور میں ملائیشیا نے معاشی استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دی تاہم 2008 کے انتخابات میں حکمراں اتحاد کی کمزور کارکردگی کے بعد انہوں نے 2009 میں عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

عبداللہ بداوی کی وفات پر ملائیشیا کے سیاسی رہنماؤں اور عوام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،اور انہیں ایک منکسرالمزاج لیڈر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے ملکی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

آج بروز منگل 15اپریل مختلف علاقوں کے موسم کی صورتحال جانئے

متعلقہ مضامین

  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے
  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • مولانا مودودی کے قریبی ساتھی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • معروف سکالر‘ معیشت دان پروفیسر خورشید احمد کا برطانیہ میں انتقال‘ وزیر اعظم کا اظہار افسوس 
  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد برطانیہ میں انتقال کرگئے
  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرپروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے