Jasarat News:
2025-04-15@06:46:21 GMT

برطانوی شہری اسٹریٹ کرائم سے پریشان ‘ ہر 4منٹ میں واردات

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں اسٹریٹ کرائمز تشویش ناک حد تک بڑھ گئے اور لندن میں ہر 4منٹ بعد چوری یا پھر موبائل فون چھیننے کی واردات ہونے لگی۔خبررساں اداروں کے مطابق اسٹریٹ کرائم بڑھنے پر برطانوی شہری سخت پریشان ہیں۔ لندن پولیس نے ایک ہفتے میں230 موبائل چور کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد موبائل فون برآمد کیے گئے ۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد بائیک پر سوار ہو کر آتے ہیں اور کسی راہ چلتے شخص یا خاتون کو پیچھے سے دھکا مارکر گرا دیتے ہیں اور پھر اس کی چیزیں لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔لندن پولیس کے مطابق لوٹ مار کرنے اور مختلف چیزیں چھیننے کی وجہ سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے۔شہر میں بڑھتے جرائم کے آگے حکومت بھی بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دل کی تکلیف یا کچھ اور؟ ویرات کوہلی کی حالت نے مداحوں کو پریشان کردیا

جے پور: آئی پی ایل میچ کے دوران ویرات کوہلی کے دل کی دھڑکن چیک کروانے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں 62 رنز کی ناقابلِ شکست شاندار اننگز کھیل کر رائل چیلنجرز بینگلورو کو 9 وکٹوں سے فتح دلوا دی۔ یہ میچ جے پور کے ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

راجت پٹیدار کی قیادت میں آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، راجستھان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ یشسوی جیسوال نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

جواب میں آر سی بی نے فل سالٹ کے جارحانہ 65 رنز (33 گیندوں) اور ویرات کوہلی کے 62 رنز (45 گیندوں) کی بدولت ہدف 18ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

البتہ شدید گرمی نے ویرات کوہلی کو بھی متاثر کیا۔ 15ویں اوور میں دو رنز لینے کے بعد وہ سانس پھولنے کے باعث کچھ دیر کے لیے رک گئے جس کے بعد انہوں نے راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن سے کہا کہ ان کی دل کی دھڑکن چیک کریں۔ سنجو نے چیک کرنے کے بعد کہا کہ سب ٹھیک لگ رہا ہے۔

دوپہر کے وقت کھیلے گئے اس میچ میں سخت گرمی اور دوڑ بھاگ نے ویرات کوہلی پر بھی اثر ڈالا جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھ کہ ویرات کی سانس پھولتی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کا ہارٹ بیٹ چیک ہو رہا ہے اور ہارٹ اٹیک مجھے ہو رہا ہے۔
 
مداحوں کو اگرچہ ویرات کی فٹنس پر تشویش ہوئی لیکن خوشی کی بات یہ رہی کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلا گئے۔

واضح رہے کہ اس اننگز کے دوران ویرات کوہلی نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کیا، وہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں 100 نصف سنچریاں بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں، ان سے آگے صرف ڈیوڈ وارنر ہیں جن کے نام 108 ففٹیز ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
  • اداکارہ نادیہ حسین ایف آئی اے میں پیش، بیان شروع ہوتے ہی ایف آئی اے دفتر میں بجلی چلی گئی، ذرائع
  • دل کی تکلیف یا کچھ اور؟ ویرات کوہلی کی حالت نے مداحوں کو پریشان کردیا
  • کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، نادیہ حسین ایف آئی کے نوٹس پر پیش
  • اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی
  • کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ، پنجاب پولیس کے سربراہ کے ماتحت ہوگا
  • گزشتہ رات اغوا کیے گئے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
  • راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • ایران نے منجمد رقوم کی واپسی اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، وال اسٹریٹ جرنل