سعودی عرب: عمرہ زائرین کے لیےگردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی۔ سعودی محکمہ سول ایوی ایشن گاکا نے خط لکھ کر تمام ائرلائنز کو آگاہ کردیا ہے،جس کے بعد عمرہ زائرین اب گردن توڑ بخار ویکسین لگوائے بغیر سعودی عرب جا سکیں گے ۔ یاد رہے کہ 7 جنوری کو عمرہ زائرین کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ پاکستانی عمرہ زائرین اب صرف پولیو ویکسین کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حمل سے پہلے خواتین کیلئے کونسی ویکسین ضروری؟
حمل سے پہلے خواتین کچھ مخصوص ویکسین لگوا کر خود اپنے آپ کو اور بچے کو محفوظ بنا سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق حمل سے پہلے یہ ویکسینز ماں اور بچے دونوں کا مختلف انفیکشنز سے تحفظ کرتی ہیں۔
ایم ایم آر (MMR) ویکسین خسرہ، ممپس اور روبیلا سے تحفظ فراہم کرتی ہے، یہ ویکسین حمل کی پیچیدگیوں سے بھی بچاتی ہے۔
ٹی ڈی اے پی (Tdap) ویکسین خناق، کالی کھانسی سے بچاتی ہے جو کہ نومولود بچے کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔
ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین ماں سے یہ وائرس بچے کو منتقل ہونے سے روکتی ہے۔
اسی طرح انفلوئنزا کی ویکسین لگوانے سے نزلے زکام کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
کورونا ویکسین ماں اور بچے کی دیگر بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت کو بڑھا دیتی ہے۔
ایچ پی وی (HPV) ویکسین حمل سے پہلے سروائیکل کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
بیکٹریا اور دیگر انفیکشن سے بچاؤ کے لیے (Pneumococcal vaccine) کو بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔
ان تمام ویکسین کو لگوانے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ کرنا اور اس کی تجویز پر عمل کرنا ضروری ہے۔