ریگولیٹری اصلاحات پرا سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) اسٹا ک مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ایم یو ایف اے پی )، ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں ( اے ایم سیز) اور پنشن فنڈ منیجرز کے سینئر عہدیداران کے ساتھ ایک جامع مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس کا بنیادی ایجنڈا نان بینکنگ فنانس کمپنیز اینڈ نوٹیفائیڈ اینٹٹیز ریگولیشنز 2008 میں مجوزہ ترامیم پر تبادلہ خیال کرنا تھا جس میں خاص طور پر ریٹیل سرمایہ کاروں کے لئے لاگت میں کمی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین ایس ای سی پی نے کی۔ اس کے ساتھ سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویڑن کے کمشنر، نگران ڈویڑن کے کمشنر اور فنڈ مینجمنٹ، پنشن ڈویڑن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ایس ای سی پی نے اس سے قبل ایک مشاورتی دستاویز کے ذریعے عوامی آراء طلب کی تھیں جس کا مقصد اخراجات اور تقسیم کے نظام کو از سرِ نو ترتیب دے کر سرمایہ کاروں کی لاگت کو کم کرنا، بچت کے رجحان کو فروغ دینا، منافع کو بہتر بنانا اور کیپٹل مارکیٹس میں ریٹیل سرمایہ کاروں کی شمولیت کو بڑھانا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ای سی پی
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا ہے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی. تفیصلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا ہے.(جاری ہے)
اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل جی بی سے بات کر لی تھی وکیل غلام مصطفی کندوال کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق آرڈر 2019 کے مطابق تقرریاں ہونا ہیں. جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہمیں ابھی ججز تقرریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے، آرڈر 2019 مجوزہ تھا اس پر عملدرآمد کا کیسے کہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر ایشوز بنیں گے بعدازاںگلگت بلتستان حکومت نے ججز طریقہ کار سے متعلق درخواست واپس لے لی جبکہ گلگت بلتستان میں تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستیں تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئیں. یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم مارچ 2023 میں گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیر اعلیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران کیس کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کو تقرریوں سے روک دیا.