کل ضلع غربی اور کیماڑی کو پانی کی فراہمی بند ہوگی‘واٹرکاپوریشن
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 25-2024 کے سالانہ مرمت کا کام اتوار کے روز 9 فروری کو کیا جائے گا جو صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا ولیکا گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 7 گھنٹے ہوگا جس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی بجلی کے کام کی وجہ سے ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 34 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی ترجمان نے بتایا کہ شہر کو مجموعی طور پر ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ شہر کو 616 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی ضلع غربی اور کیماڑی کے رہائشیوں سے درخواست ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے واضح رہے کہ ڈپٹی جنرل منیجر گرڈ سسٹم آپریشنز کے الیکٹرک نے مرمت کے کام کی درخواست دی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
کوئٹہ، کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم دھماکہ، ایک راہگیر زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ تھانے کے دروازے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے سے ایک راہگیز زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس تھانے کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے دروازے کے قریب ہوا ہے۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دستی بم تھانے کے اندر داخل نہ ہو سکا اور مرکزی دروازے کے قریب ہی پھٹ گیا۔ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ہے۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔