حیدرآباد، قومی شاہراہ پر وکلا کا احتجاج جاری، مسافر پریشان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
حیدرآباد قومی شاہراہ پر وکلا کا احتجاج جاری ہے، جمعرات کی دوپہر 2 بجے سے جاری دھرنے کے باعث کراچی سے حیدرآباد آنے اور جانے والے دونوں ٹریک مکمل بند ہیں۔
سندھ پولیس کی جوڈیشل کمیشن کی پیش کش پر وکلا کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پہلے ایس ایس پی کا تبادلہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی فرخ لنجار کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا، ڈی آئی جی حیدرآباد نے تبادلے کا وعدہ کرکے خلاف ورزی کی ہے۔
دوسری جانب احتجاج کے باعث پھنسی مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ مصیبت میں پھنس گئے ہیں، احتجاج اور مسئلہ ان کا ہے، بھگت ڈرائیور رہے ہیں۔
اُدھر ایس ایس پی کو چھٹی پر بھیجنے اور دھرنا ختم کرانے کے آپشن وزیرِ داخلہ سندھ کے پاس زیرِ غور ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3 کار یں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں۔لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال سوراب منتقل کردیا گیا۔
لیویز حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔
پاکستان26 ویں ترمیم ووٹ کیلئے مجھے 75 کروڑ کی پیشکش کی گئی: جنید اکبر کا دعویٰ