مروان عیسیٰ ابو البراء القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے نائب تھے۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ ہفتے محمد الضیف، مروان عیسیٰ اور القسام بریگیڈز کے دیگر سینیئر کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ ابو البراء کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مروان عیسیٰ 10 مارچ 2024ء کو النصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے، ان کی تدفین آج غزہ کے بریج کیمپ میں کی گئی۔ مروان عیسیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں اور سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ مروان عیسیٰ ابو البراء القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے نائب تھے۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ ہفتے محمد الضیف، مروان عیسیٰ اور القسام بریگیڈز کے دیگر سینیئر کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: القسام بریگیڈز کے مروان عیسی محمد الضیف کی شہادت کے نائب

پڑھیں:

پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط

 ویب ڈیسک:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروظلم کیخلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔

 اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہاکہ اقوام متحدہ کشمیرمیں جاری بھارتی عسکری بربریت کو فوری رکوائے، سلامتی کونسل کشمیر پر بھارتی قبضے کے خاتمےمیں کردار ادا کرے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تشدد کے ذریعے دبایا جا رہا ہے،انہوں نے سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف قراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔

ججز تعیناتی کا معاملہ، چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

متعلقہ مضامین

  • نیا چیف الیکشن کمشنر کون؟ قاضی فائز عیسیٰ کے نام کی پھر گونج
  • شہادت کے ایک برس بعد القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ کی تدفین
  • آرمی چیف سے بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
  • نیا چیف الیکشن کمشنر کون؟ قاضی فائز عیسیٰ کے نام کی ایک بار پھر گونج
  • تیونس :نہضہ تحریک کے سربراہ تحریک کے سربراہ راشد غنوشی کو 22 برس قید
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12 خوارج ہلاک، لانس نائیک شہید
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12 خواج ہلاک، لانس نائیک شہید
  • پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط
  • فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے، مولانا فضل الرحمان