تہران: امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگانے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سمجھداری اور قابل احترام نہیں ہوں گے۔ 

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا تجربہ ہمیں یہ بتاتا ہے، ایران نے ماضی میں بہت سی رعایتیں دیں مگر امریکا نے ان معاہدوں کو توڑ دیا، ایسی حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔ 

خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ہم ان کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے۔ 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایرانی سپریم لیڈر کو خطرے میں کے ساتھ

پڑھیں:

سید کاشف علی کا امریکا ایران کے مذاکرات پر خصوصی انٹرویو

سینیئر صحافی کا اپنےخصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایران نے صہیونی سازش کو ناکام بنا دیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کا دورہ کرکے کوشش کی کہ وہ ٹرمپ کو ایران پر حملے کیلئے قائل کرسکے، مگر وہ واشنگٹن سے خالی ہاتھ آیا ہے، ایران کی کوشش کی ہے کہ وہ ثابت کرے کہ ایران سفارتی محاذ سے بھاگا نہیں، یہ امریکا ہی ہے، جس نے ہمیشہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ متعلقہ فائیلیںسینیئر صحافی سید کاشف علی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ وہ ڈان نیوز، ہم نیوز سمیت کئی مؤقر اداروں کے ساتھ وابستہ رہ چکے ہیں اور مختلف قومی و بین الاقوامی جریدوں میں اپنے تجزیاتی و تحقیقی مضامین قلمبند کرتے رہتے ہیں۔ اسلام آباد میں مقیم سید کاشف علی مشرق وسطیٰ اور عالمی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ان سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل پر ایک خصوصی انٹرویو کیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
  • ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، جوہری خواب دیکھنا ترک کرو، ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہو
  • ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور، صرف پابندیاں اٹھانے پر بات چیت
  • ایران کے ساتھ بات چیت مثبت پیش رفت ہے، ڈونالڈ ٹرمپ
  • ایران اور امریکا کے مذاکرات کاروں کا بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور ختم
  • سید کاشف علی کا امریکا ایران کے مذاکرات پر خصوصی انٹرویو
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انگیج ہیں، ہماری آؤٹ لائن ہے مذاکرات بیک چینل رکھنا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی
  • تہران کا جوہری پروگرام: عمان میں امریکی ایرانی مذاکرات شروع
  • ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پہلا دور ختم
  • ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز