چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال بھی شریک ہوئے، اجلاس میں چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی، نئی پالیسی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے رمضان کے لیے چینی کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پیر کو اجلاس طلب کر لیا ہے، مارکیٹ میں چینی ابھی بھی مناسب قیمت پر دستیاب ہے، وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنا یقینی بنائے گی۔ رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ، حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین کی قیمتوں چینی کی کے لیے
پڑھیں:
وزارت قومی غذائی تحفظ حکام کی نااہلی، 2 سال پرانے ٹوئٹ پر اجلاس بلا لیا
وزارت قومی غذائی تحفظ حکام نے 2 سال پرانے ٹوئٹ پر اجلاس بلا لیا، جس سے ان کی نااہلی سامنے آگئی ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے 2 سال پرانے ٹوئٹ پر چینی اسمگلنگ کے حوالے سے اجلاس کی صورت کی۔
یہ بھی پڑھیں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: اب تک کتنی کھاد، چینی اور آٹا برآمد ہوا؟
چینی اسمگلنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ٹوئٹ 2 سال پرانا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اجلاس میں بلوچستان حکام نے افغانستان میں جینی اسمگلنگ کی نفی کردی۔
اجلاس میں حکام نے تصدیق کی کہ 2 سال پرانے ٹوئٹ پر چینی اسمگلنگ سے متعلق اجلاس بلایا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ چینی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بلوچستان میں چیک پوسٹیں موجود ہیں، بلوچستان میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے اور چینی دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں چینی اور گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کسٹم حکام کو پولیس فراہم کرنے کا فیصلہ
وزارت غذائی تحفظ حکام نے بھی 2 سال پرانے ٹوئٹ کے معاملہ کی تصدیق کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اجلاس بلا لیا پرانی ٹوئٹ چینی اسمگلنگ حکام نااہلی رانا تنویر وزارت قومی غذائی تحفظ وی نیوز