مقبوضہ کشمیر: بارودی سرنگ پھٹنے سے 5 نوجوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک دھماکے میں 5کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے بٹل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5کشمیری نوجوان شہید ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کے مطابق واقعہ علاقے میں بارودی سرنگ پر ایک نوجوان کا پیر پڑنے کے بعد ہونے والے دھماکے کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اے ایس ایف میں بھرتی کا ٹیسٹ: دوڑ کے دوران امیدوار جان کی بازی ہار گیا
پشاور:اے ایس ایف میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دوڑ کے مرحلے میں نوجوان چل بسا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں بھرتی کے لیے قیوم اسپورٹس اسٹیڈیم میں فزیکل ٹیسٹ جاری تھا اس دوران دوڑ کا مرحلہ آیا۔
دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ درگئی سے آیا تھا۔