کراچی: امریکا سے محبت میں کراچی آنے نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن نامی  خاتون 4  ماہ  بعد ناکام وطن لوٹ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون120 دن بعد غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 603 کنیٹنگ فلائٹ سے امریکا روانہ ہوگئیں ہیں، جو پہلے دبئی اور پھر امریکا کے لیے روانہ ہوگی۔

خیال رہےکہ اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئیں، گورنر سندھ سمیت دیگر فلاحی اداروں کی مدد سے وہ واپس اپنے وطن لوٹ گئیں ہیں۔

واضح رہےکہ خاتون امریکی خاتون ائیرپورٹ سے ڈائیریکٹ مطلوبہ لڑکے کے گھر کے باہر پہنچ گئیں تھیں، جہاں انہوں نے کچھ دن گزارے ، اس کے بعد فلاحی اداروں کی مدد سے ان کو جناح اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ کے تعلیمی اداروں میں خاتون کے ہیروئن فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،28 سالہ خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ہیروئن فروخت کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 28 سالہ خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ خاتون عرصہ دراز سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی ہیروئن مختلف تعلیمی اداروں میں سپلائی کی جاتی تھی ایس ایچ او کینٹ میاں شہباز کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ گروہ میں شامل مزید ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے

متعلقہ مضامین

  • ’ہم لُٹ گئے تیری محبت میں‘، پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نامراد وطن لوٹ گئی
  • نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس چلی گئی
  • نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون واپسی
  • نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون واپسی کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گئیں
  • پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
  • امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کو آج شب امریکا روانہ کیا جائے گا
  • کیا محبت میں ناکام امریکی خاتون وطن واپسی پر آمادہ ہو گئیں؟
  • امریکی خاتون 11 فروری تک واپس نہ گئی تو کیا ہوگا؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں
  • تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار