راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلا دیش بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے مہمان نیول چیف  نے ملاقات بھی کی ۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔بعد ازاں معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

سربراہ بنگلہ دیش بحریہ نے نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ بنگلا دیش بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

منہ کی صفائی کا آپ کی مجموعی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

  آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہان نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے امن ڈائیلاگ میں شرکت پر چیف آف دی نیول اسٹاف بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا۔

 سربراہ بنگلا دیش بحریہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بنگلا دیش بحریہ پاک بحریہ بحریہ کے

پڑھیں:

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال

—فائل فوٹو

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 سال بعد بحال ہو گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی دفترِ خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت کا آغاز

کراچیپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست...

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتِ حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔

دوسری جانب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورۂ بنگلا دیش متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان، ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستانی تحفظات دور کرنے پر آمادہ
  • انڈونیشی نائب وزیر کا کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ
  • جنرل ساحر شمشاد مرزاکا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ، وزیر مملکت برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد الفضل المزروعی سے ملاقات
  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال
  • ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جمعرات کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ میں نئے بلاک کا افتتاح
  • اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ فلپَا کینڈلر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
  • دورہ ایران سے قبل IAEA کے ڈائریکٹر کی میخائل اولیانوف سے ملاقات
  • لاہوریوں کے لیے خوشخبری ؛ کل سے بارشوں کی نوید
  • جدید ہتھیاروں سے لیس چوتھے جنگی جہاز ’’یمامہ‘‘ کی بحری بیڑے میں شمولیت