اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے ممکنہ سیاسی سرگرمی کے معاملے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے سے ہی دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہر میں ہر قسم کے اجتماع اور سیاسی سرگرمی پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے کسی بھی قسم کے جلسے، دھرنے اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلی جینس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد نے کہا

پڑھیں:

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں کسی بھی طرح کے جلسے جلوس پر پابندی عائد ہوگی۔ ہوم ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی گئی ٹوئٹ کے مطابق پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ہوم ڈپارٹمنٹ کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

ہوم ڈپارٹمنٹ کی ٹوئٹ کے مطابق میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل (8 فروری) ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کی کال دی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے اور جلوس پرپابندی
  • حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے اور جلوس پرپابندی
  • پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ، مری میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • اسلام آباد میں پی ٹی وی پنشنرز کا مظاہرہ، انتظامیہ کیخلاف مردہ آباد کے نعرے
  • اسلام آباد سے غیرقانونی مقیم افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کوواپس بھیجا جائیگا،وزرات داخلہ
  • یوم یکجہتی کشمیر، اسلام آباد میں ریلی
  • یوم یکجہتی کشمیر پر اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ کی زیر قیادت ریلی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5ججز نے سینیارٹی کا معاملہ پھر اٹھادیا