اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے ٹرانسفر تین ججوں سے متعلق اقدامات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ سینیارٹی لسٹ اور ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جسٹس بابر ستار نے 3 ججوں کے لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ٹرانسفر ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق کو 6 صفحات پر مشتمل خط لکھ کر ٹرانسفر ججوں کی سینیارٹی لسٹ جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ سینیارٹی لسٹ اور ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھائے بغیر ٹرانسفر ججوں کو کمیٹی میں رکھنا غیر قانونی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ، اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کے بعد تینوں ججوں نے حلف نہیں اٹھایا جو ضروری تھا، ٹرانسفر نوٹیفکیشن میں کہیں نہیں لکھا ٹرانسفر عارضی ہے یا مستقل، یہ عمل کسی بھی طریقے سے قانونی نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی ہائی کورٹ

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان منگل کو دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ کینسل ہونے کا نوٹس عدالت کے باہر آویزاں کر دیا گیاتھا۔اس کے علاوہ گزشتہ روز کی ہڑتال کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر ججز کی عدالتوں میں کیسز کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہیں۔ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز نے بھی آج معمول کے مطابق کیسوں کی سماعت کی، سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بینچ میں 10 کیس سنے، جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں ڈویژن بنچ میں چھ کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے آج نو کیسوں کی سماعت کی، جسٹس محمد آصف نے چھ کیسوں کی سماعت کی، گزشتہ روز ہڑتال کے باعث کئی کیسز التواء کا شکار ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس بابرستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دے دیا
  • جسٹس بابر ستار کا ٹرانسفر ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار
  • ججز کی تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس کو خط
  • سپریم کورٹ کے 4 ججوں کا چیف جسٹس کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر کرنے کی درخواست
  • تنازعات کے حل کیلئے اے ڈی آر ایک اچھا نظام ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
  • آخری مورچہ بھی چلا گیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5ججز نے سینیارٹی کا معاملہ پھر اٹھادیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کا معاملہ پھر اٹھادیا،3 نئے ججز کی آمد سے بڑی انتظامی تبدیلیاں