جلسے، جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔ترجمان کے مطابق عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دفعہ 144 کے نفاذ پر پابندی کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ، مری میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
پی ٹی آئی کے صوابی میں 8 فروری کے احتجاج کے معاملے میں مری میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں دفعہ 144 تین دن کے لیے صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک نافذ رہے گی جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔
یہ پڑھیں : کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا، انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں، پی ٹی آئی
دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مری میں جلسے، جلوس، ریلی اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔