جسٹس بابرستار : فوٹو فائل

جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کو 6 صفحات پر مشتمل خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے ٹرانسفر ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ہائیکورٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹی تبدیلی کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینیارٹی لسٹ اور ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں۔

اپنے خط میں جسٹس بابر ستار نے سینیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن فائل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سینیارٹی لسٹ اور ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، بغیر اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے حلف اٹھائے ٹرانسفر ججز کو کمیٹی میں رکھنا غیر قانونی ہے،  ٹرانسفر نوٹیفکیشن میں کہیں نہیں لکھا کہ ٹرانسفر عارضی ہے یا مستقل ہے۔

سپریم کورٹ کے 4 ججوں کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کی درخواست

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھنے والوں میں جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر ، جسٹس عائشہ اور جسٹس اطہر شامل ہیں۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آرٹیکل194 کے تحت ہمارے معزز ساتھی ججز نے اپنی اپنی ہائیکورٹس کا حلف اٹھا رکھا ہے، حلف میں تینوں ججز نے کہہ رکھا ہے وہ اپنی اپنی ہائیکورٹس میں بطور جج اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کے بعد تینوں ججز نے حلف نہیں اٹھایا جو ضروری تھا، حلف کے بغیر وہ ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنی ڈیوٹی شروع نہیں کر سکتے تھے، ان ججز کو حلف کے بغیر جوڈیشل اور انتظامی کام کے لحاظ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج نہیں کہا جا سکتا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ آپ کی زیر نگرانی تینوں ججز آرٹیکل 194 کیخلاف ورزی میں بغیر حلف 3 فروری سے جوڈیشل کام شروع کر چکے ہیں، آرٹیکل194 کے تحت بطور چیف جسٹس آپ کی ذمہ داری تھی کہ آپ تینوں ججز سے حلف لیتے، بغیر حلف ججز سے جوڈیشل اور انتظامی کام لینا ان کیلئے بعد میں شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس بابر ستار نے سینیارٹی لسٹ تینوں ججز چیف جسٹس

پڑھیں:

بابراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے، اپنی سب سے اہم چیز سے محروم

لاہور:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ون ڈے کے سرفہرست بلے باز بابر اعظم کا موبائل فون کھو گیا ہے۔

بابر اعظم نے اپنا موبائل کھو یا چوری ہوجانے کی اطلاع سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی۔

انہوں نے مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آئی پریشانی کے حوالے سے بتایا کہ ’میرا موبائل فون کھو گیا جس کے بعد سارے رابطے کے نمبر بھی چلے گئے ہیں‘۔

بابر نے کہا کہ وہ موبائل فون اور نمبرز مل جانے کی صورت میں وہ دوبارہ رابطہ کرلیں گے۔

بابر اعظم کے مداحوں نے موبائل فون کھو جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد موبائل مل جانے کی دعا کی اور بلے باز کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بابر اعظم کا موبائل فون کہاں سے کھویا ہے کیونکہ انہوں نے کسی بھی مقام کا تذکرہ نہیں کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کا تبادلہ غیر قانونی: جسٹس بابرستار کا چیف جسٹس کوخط
  • نوویں نمبرکے جسٹس خادم کوانتظامی کمیٹی میں شامل نہیں کرسکتے تھے، جسٹس بابر کا ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط
  • ججز کے تبادلے کا معاملہ، جسٹس بابر ستارنے بھی چیف جسٹس عامرفاروق کو خط لکھ دیا
  • سپریم کورٹ کے4ججزکاچیف جسٹس کو خط ، ججزتعیناتی موخر کرنے کا مطالبہ
  • سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس کو خط، 10 فروری کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ
  • پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہیں ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کاحکم
  • بابراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے، اپنی سب سے اہم چیز سے محروم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5ججز نے سینیارٹی کا معاملہ پھر اٹھادیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کا معاملہ پھر اٹھادیا،3 نئے ججز کی آمد سے بڑی انتظامی تبدیلیاں