صدر زرداری کی چینی صدر شی کیساتھ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
صدر آصف زرداری نے ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
صدر آصف زرداری چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر سربراہان کیساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں برونائی کے سلطان، کرغزستان کے صدر اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایشین ونٹر گیمز 14 فروری تک جاری رہیں گے اور اس میں 34 ملکوں کے 1200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
نویں ایشین ونٹر گیمز میں پاکستانی ونٹر ایتھلیٹس بھی شرکت کر رہے ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ایشین ونٹر گیمز سے خطے کے ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ گیمز سے پاکستان اور چین کے درمیان اسپورٹس ڈپلومیسی کو بھی فروغ ملے گا۔
صدر آصف زرداری نے اس موقع پر چینی حکومت اور گیمز میں شریک تمام کھلاڑیوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
الخدمت حیدرآباد کے تحت100مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز تقسیم
حیدر آباد،الخدمت کے تحت ونٹر پیکجز تقسیم کی تقریب سے امیر ضلع حافظ طاہر مجید،نعیم عباسی،ڈاکٹر سیف الرحمان،ڈاکٹر اشفاق قریشی اور جاوید اقبال خطاب کررہے ہیںحیدرآباد( اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع حیدرآباد کے تحت100مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز تقسیم کی تقریب کا انعقاد دیال داس کلب حیدرآباد میں کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست الخدمت فاو¿نڈیشن و امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیے۔ الخدمت فاو¿نڈیشن حیدرآباد کے
صدر نعیم عباسی، نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر اشفاق قریشی، ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاو¿نڈیشن کے چیئرمین جاوید اقبال بھی شریک تھے۔ سرپرست الخدمت فاو¿نڈیشن و امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن کے تحت ہر سال مستحق افراد میں لحاف، بستر، تکیے اور گرم کپڑے تقسیم کیے جاتے ہیں، سردی میں غریب لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے اور سردی کے باعث بچے، خواتین اور بزرگ تکلیف میں ہوتے ہیں ونٹر پیکج کا تحفہ نہ صرف سردی سے بچنے کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے بلکہ بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت کا وژن ہے کہ لوگوں کو اس طرح سہارادیاجائے کہ وہ اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہو جائیں، الخدمت کے ذمے داران اورکارکنان بے غرض ہو کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔الخدمت فاو¿نڈیشن ہرسال ہزاروں خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کرتی ہے،بے سہارا لوگوں کی مدد دینی فریضہ اور ہم سب کی معاشرتی ذمے داری ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت شدید سردی ہے، بعض غریب خاندانوں کے پاس سردی سے بچاو¿ کے لیے مناسب گرم کپڑے نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے مخیرحضرات حیدرآباد کے غریب مکینوں کے لیے گرم کپڑوں کا بندوبست کریں۔بچوں اور ضعیف افراد کو شدید سردی سے بچانے کے لیے اہل خیر افراد الخدمت فاو¿نڈیشن کے ساتھ تعاون کریں۔