اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان چہارم کی رحلت پر سینٹرل جماعت خانہ گلگت میں مجالس اور تعزیت و کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی

جمعہ کے روز  فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید امتیاز گیلانی، سید آغا راحت حسین الحسینی، سابق صوبائی وزیر شیخ ناصر زمانی،آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد، سیکریٹری تعمیرات عامہ سبطین احمد، سیکریٹری ظفر وقار تاج، سکریٹری داخلہ  سید اصغر حسین، سکریٹری اطلاعات میر وقار، آئی جی جیل خانہ جات دلدار احمد ملک کے علاوہ سمیت علاقے کی معروف شخصیات اور  کی بڑی تعداد نے پرنس کریم آغاخان چہارم شاہ کریم کی رحلت پر اسماعیلی برادری سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پرنس کریم آغاخان کے گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفود میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان ایک عالمی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیا ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی

اس موقع پر پرنس رحیم آغاخان کی  بطور 50ویں روحانی پیشوا نامزدگی پر تہنیتی پیغامات بھی پیش کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسماعیلی پرنس کریم تعزیت گلگت بلتستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسماعیلی تعزیت گلگت بلتستان گلگت بلتستان

پڑھیں:

پرنس کریم آغا خان عظیم خدمات گار تھے، گورنر جی بی

تعزیتی پیغام میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی زندگی ایثار، محبت، اور بے لوث خدمت کی مثال تھی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام، روحانی پیشوا مولانا شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی زندگی ایثار، محبت، اور بے لوث خدمت کی مثال تھی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے، انہوں نے تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے چراغ جلائے، اندھیروں میں امید کی کرن بنے اور ہر لمحہ مسلمانوں اور پوری دنیا کو اتحاد، برداشت اور انسانیت کی اعلیٰ اقدار سکھاتے رہے۔ ان کی رہنمائی صرف ان کے اپنے مریدوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے تھی، انہوں نے ہمیشہ امن، رواداری اور عزتِ نفس کا پیغام ہر انسان تک پہنچایا۔ یہی وجہ ہے آج پوری دنیا سوگوار ہے۔   انہوں نے مذید کہا کہ مولانا شاہ کریم الحسینی نے دنیا کے گوشہ و کنار میں انسانیت کی خدمت کی اور پوری دنیا کو درس دیا کہ انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم کام ہے، گلگت بلتستان میں ہر شعبے میں آغا خان چہارم کی خدمات ہیں، خاص کر تعلیم، صحت اور غربت ذدہ علاقوں میں ہنرمند افراد تیار کیے، انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے نہ صرف کام کیا بلکہ ایک خوبصورت سوچ ہمیں دیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے اسماعیلی بہن بھائیوں کو بالخصوص اور انسانیت کی خدمت کی سوچ رکھنے والوں کو بالعموم تعزیت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر3 روزہ سوگ اور آج عام تعطیل کا اعلان
  • کل عام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری
  • پرنس کریم آغا خان کی وفات پر گلگت بلتستان میں سوگ اور تعطیل، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
  • پرنس کریم آغا خان کا انتقال، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مرحوم کے بیٹے کے نام تعزیتی خط
  • پرنس کریم آغا خان کا انتقال، گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل کا اعلان
  • آغا خان کی وفات پر سوگ، گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل ہو گی
  • پرنس کریم آغا خان عظیم خدمات گار تھے، گورنر جی بی
  • وزیر اعلی گلگت بلتستان کا اسماعیلی کمیونٹی سے اظہار تعزیت
  • نواز شریف کا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر اظہارِ افسوس