Daily Ausaf:
2025-02-07@19:42:15 GMT

یو ایس ایڈ خاتمےکےقریب، تقریباً تمام عملہ فارغ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیرملکی امداد روکنے کے احکامات کے بعد یو ایس ایڈ خاتمےکےقریب پہنچ گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے تقریباً تمام عملے کو فارغ کرنے کا ارادہ کر لیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے یوایس ایڈ کے 300 ارکان کے علاوہ باقی سب کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یو ایس ایڈ عملے کو بھیجے نوٹس کے مطابق تقریباً 10 ہزار ارکان کو فارغ کر دیا جائے گا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ یوایس ایڈ میں صرف 611 ملازمین کو رکھا جائے گا۔ یہ اقدام ٹرمپ کا افرادی قوت کو کم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد سامنے آیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یو ایس ایڈ کو پاگل چلاتے ہیں۔ امریکا 180 ممالک کو 72 بلین ڈالر یو ایس ایڈ کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔

عالمی فنڈنگ پر کنٹرول اور یو ایس ایڈ ایجنسی کی سرگرمیوں کو سمجھنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو یو ایس ایڈ کا عبوری منتظم مقرر کر دیا ہے۔مارکو روبیو نے ادارے کی ممکنہ تنظیم نو پر کام شروع کر دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی (USAID) طویل عرصے سے اپنے ہدف سے بھٹکی ہوئی تھی، اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ یو ایس ایڈ کا قابل ذکر حصہ امریکا کے قومی مفادات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ مارکو روبیو نے یو ایس ایڈ کا جائزہ لینے اور ممکنہ طور پر اسے ختم کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے ایجنسی پر الزام عائد کیا کہ یہ امریکی مفادات کے مطابق نہیں ہے، خیال رہے کہ یہ ایجنسی 100 سے زائد ممالک میں خوراک کی امداد، ہنگامی امداد اور صحت کے پروگراموں کی نگرانی کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: یو ایس ایڈ

پڑھیں:

امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے باہر، اُنروا کی فنڈنگ بھی روک دی

ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کیلئے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) میں اپنی شمولیت پر نظرِثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ ​​روکنے کی دستاویز پر بھی دستخط کیے۔

ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) میں اپنی شمولیت پر نظرِثانی کرے گا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی مالی معاونت کا بھی وسیع پیمانے پر جائزہ لیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں، دیکھنا چاہتا ہوں کہ مصر اور اردن فلسطینیوں کو قبول کریں گے۔ ڈونڈٹرمپ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ غزہ میں اسرائیلیوں کی آباد کاری کی حمایت کروں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی ریٹنگ ایجنسی کا بھی پاکستان میں معاشی استحکام سے بہتری کا اعتراف
  • امریکی وزیرِ خارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • حکومتی ڈیڈ لائن کا آخری روز، 40 ہزار وفاقی ملازمین کا قبل از وقت مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • امریکی وزیرِ خارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنیکا اعلان
  • عمران خان کو بدترین حکمرانی کے بعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ کیا گیا، خواجہ آصف
  • امریکن قونصلیٹ کا عملہ جناح اسپتال میں زیر علاج خاتون اونیجا سے ملنے پہنچ گیا
  • امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع
  • امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے باہر، اُنروا کی فنڈنگ بھی روک دی
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے