Daily Sub News:
2025-04-16@15:24:26 GMT

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں کسی بھی طرح کے جلسے جلوس پر پابندی عائد ہوگی۔ ہوم ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی گئی ٹوئٹ کے مطابق پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ہوم ڈپارٹمنٹ کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

ہوم ڈپارٹمنٹ کی ٹوئٹ کے مطابق میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل (8 فروری) ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کی کال دی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

حکومت سندھ کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے سخت احتجاج، فوری بند کرنے کا مطالبہ

حکومت سندھ نے تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا کے آگے سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ٹی پی لنک کینال بند کرنے کے لئے ارسا کو احتجاجاً خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے پہلے ہی عشرے سندھ کو %62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے جب کہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کررہے ہیں۔

جام خان شورو نے مزید کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی، سندھ میں پینے کا پانی نہیں ہے، ٹی پی لنک فوری طور پر بند کی جائے۔

وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

جام خان شورو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت خشک سالی کا اعلان کیا گیا ہے، خشک سالی میں ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ سے زیادتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طوفانی بارش، شانگلہ  میں دفعہ 144 نافذ  
  • پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
  • ریت کا طوفان، لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ، ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے
  • حکومت سندھ کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے سخت احتجاج، فوری بند کرنے کا مطالبہ
  • رحیم یار خان: کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس و پریس کلب پر احتجاج
  • ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے کے پنجاب حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا
  • بتایا جائے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟حامد رضا
  • پنجاب میں کل کاشتکار احتجاج کریں گے: لیاقت بلوچ
  • محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کر دی
  • امن کے شہزادے کی یروشلیم آمد؛ مسیحیوں نے آج پام سنڈے منایا