اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے کنسورشیم کی جانب سے دی گئی حصص کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کنسورشیم نے 46 فیصد شیئرز کی پیشکش کی تھی جب کہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی تاہم کنسورشیم مطلوبہ قیمت کے مطابق پیشکش کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث حکومت نے یہ معاہدہ ختم کر دیا۔

مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بولی میں ترکیہ اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم نے حصہ لیا تھا لیکن پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے یہ پیشکش ناقابل قبول قرار دے دی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہباز شریف حکومت کی اہم کامیابی

وفاقی حکومت قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب ہوگئی،وزارت خزانہ کی دستاویز میں بتایاگیاہے کہ 2022ء میں جی ڈی پی کا73.9فیصد قرض اب گھٹ کر67.2 فیصد رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا قومی قرض کم ہوگیا۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق2022ء میں جی ڈی پی کا73.9فیصد قرض اب گھٹ کر67.2 فیصد رہ گیاہے۔یہ شہباز شریف حکومت کی اہم کامیابی اور قرضے کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔ قانون کے مطابق جی ڈی پی کی مناسبت سے قومی قرض کو60 فیصد سے کم رہنا چاہیے تاکہ قرضے اور ان پرسود پاکستانی معیشت کیلئے نقصان دہ نہ ہوں۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی دورحکومت میں بے دریغ قرضے لینے کے رجحان نے بھی مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔پی ٹی آئی جب برسراقتدار آئی تو پاکستان پر قومی قرض 24,950 ہزار ارب روپے تھا تاہم اس کے تین سال آٹھ ماہ کے دور میں 20,558 ہزار ارب کا بیرونی اور اندرونی قرض لیا گیا جس کے بعد قومی قرض 45,538 ہزار ارب تک جا پہنچا۔رپورٹ کے مطابق آنے والی حکومتیں اسے کم نہ کر سکیں اور وہ اب 71,200ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کردی
  • حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش، سپیکر قومی اسمبلی کا بیان
  • اسلام آباد ایئرپورٹ آ ئوٹ سورسنگ؛ حکومت نے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کر دی
  • اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ؛ حکومت نے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کر دی
  • گوادر ، ائرپورٹ پر ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کےلیے مشق
  • حکومت سندھ کا کراچی میں پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
  • شہباز شریف حکومت کی اہم کامیابی
  • طالبان نے ٹرمپ کا ہتھیاروں کی واپس کا بیان مسترد کردیا
  • طالبان حکومت نے افغانستان میں خانہ جنگی کے امکان کو مسترد کر دیا