پی ٹی اے نےصارفین کےزیراستعمال بڑی تعدادمیں غیررجسٹرڈموبائل فون بلاک کردیئے ۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی)پی ٹی اے( کی تمام صارفین کوفوری موبائل فون ٹیکس ادائیگی کے ذریعے رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کی۔ پی ٹی اے نےموبائل ڈیوائس کی خریداری کےضمن میں بھی صارفین کیلئےہدایت نامہ جاری کردیا ۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کر دہ ہدایت نامہ کے مطابق موبائل فون خریدتے وقت یقینی بنائیں کہ تمام مطلوبہ ٹیکس ادا کئے جا چکے ہیں، تمام صارفین موبائل فون ٹیکس کی ادائیگی کاعمل مستند ذرائع سے یقینی بنائیں، موبائل فون کاڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
جاری کر دہ ہدایت نامہ کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائس کے60 دن کے اندرتمام لاگوٹیکس اور ڈیوٹیز ادا کرنا لازم ہیں، صارفین تمام مطلوبہ ٹیکس صرف مجازبینکنگ چینلز کے ذریعے بذات خود جمع کرائیں، ٹیکس کی ادائیگی میں معاونت کادعویٰ کرنے والے کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں، موبائل فون پر ٹیکس ایف بی آر کے مقرر کردہ ہیں، پی ٹی اےکا کردار صرف رجسٹریشن کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: موبائل فون پی ٹی اے

پڑھیں:

کراچی میں ڈمپرز کیخلاف ایکشن لینے کا حکم

— فائل فوٹو

کراچی میں ڈمپرز کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات دے دیے گئے۔

سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کراچی میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر میں تمام غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری ضبط کیا جائے۔

کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔

مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ سڑکوں پر غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔


متعلقہ مضامین

  • بلاک بسٹر انڈین فلم کا مشہور رومانوی سین 47 بار شوٹ ہوا، مگر کیوں؟
  • غیررجسٹرڈموبائل فون بلاک، صارفین کو ہدایت نامہ جاری
  • موت سے وہ شخص گھبراتا ہے جس کے نامہ اعمال میں کچھ نہ ہو، علامہ حافظ ریاض نجفی
  • سندھ میں شب برأت کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • کراچی میں ڈمپرز کیخلاف ایکشن لینے کا حکم
  • امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع
  • اسلام آباد سے غیرقانونی مقیم افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کوواپس بھیجا جائیگا،وزرات داخلہ
  • کل عام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری
  • انسٹاگرام پر ریلز روکنے کے لیے ایک کلک کا فیچر لانے کی تیاری