زیادہ خواتین بولتی ہیں یا مرد؟امریکی تحقیق میں دلچسپ انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
واشنگٹن:عام تاثر یہی ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ باتیں کرتی ہیں، لیکن امریکی ریاست اریزونا کی ایک یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق نے اس تصور کو مزید واضح کر دیا ہے۔
مطالعے میں2,197 افراد نے حصہ لیا، جنہوں نے ایک ہفتے تک اپنی روزمرہ گفتگو ریکارڈ کرنے والا ننھا آلہ گردن پر پہنے رکھا۔ ریکارڈ شدہ ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ خواتین روزانہ اوسطاً 13,349 الفاظ جب کہ مرد 11,950 الفاظ بولتے ہیں۔ یعنی خواتین روزانہ 1,073 الفاظ زیادہ بولتی ہیں۔
تاہم ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ فرق اتنا نمایاں نہیں کہ خواتین کو زیادہ ’’باتونی‘‘قرار دیا جائے۔ تحقیق میں یہ دلچسپ پہلو بھی سامنے آیا کہ سب سے کم بولنے والے شخص نے پورے دن میں محض 100 الفاظ ادا کیے جب کہ سب سے زیادہ بولنے والے فرد نے روزانہ 1,20,000 الفاظ بولے اور حیران کن طور پر وہ ایک مرد تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان کو خطرہ لاحق، اقوام متحدہ
امریکہ(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نےخبردار کیا ہے کہ امریکا کی امدادی فنڈنگ رُکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی۔یو این پاپولیشن فنڈ کے ایشیا پیسیفک ریجنل ڈائریکٹر نے جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فلاحی، امدادی کاموں کے لیے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا ڈونر امریکا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فنڈنگ رُکنے سے پاکستان، افغانستان، بنگلادیش میں یو این پاپولیشن فنڈ کی خدمات رُک جائیں گی جس سے لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو جان لیوا خطرات لاحق ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فنڈنگ رُکنے سے افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نےعہدہ سنبھالتے ہی امریکا کی تمام غیر ملکی امداد کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے۔پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش کے لیے رواں برس 30 کروڑ80لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم درکار ہے۔
سوئیڈن کے اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک