پی ٹی آئی کو 8 فروری کو یوم تشکر اور 9 فروری پر احتجاج کرنا چاہیے تھا، اسد عمر
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اسد عمر کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو یوم تشکر اور 9 فروری پر احتجاج کرنا چاہیے تھا، 8 فروری کو عوام بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کیلئے نکلے اصل کام 9 فروری کو ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اسد عمر نے کہاکہ جلسہ صوابی میں ہونا ہے اور پہلے سے ہی اسلام آباد میں گرفتاریاں شروع ہوگئیں، بانی پی ٹی آئی کے ہر کیس کو دیکھ لیں اس میں سیاسی پہلو ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سسٹم کو قبول نہیں اسی لیے وہ جیل میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے دبا ؤمیں کوئی بھی کام نہیں کرایا جاسکتا، سیاست بدل جائے یا سسٹم مائنڈ تبدیل کرلے بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، پی ٹی آئی 2018 میں بڑا ووٹ لیکر آئی تھی، 2024 میں پی ٹی آئی نے کراچی میں بھی ثابت کردیا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت اقتدار میں وہ جماعت ہے جو انتخابات میں تیسرے نمبر پر رہی، کراچی میں ایم کیو ایم کو جو نشستیں ملی ہیں ان کو خود بھی یقین نہیں ہے،پی ٹی آئی کے آپشن ختم ہوتے جارہے ہیں تو دوسری طرف بھی آپشن نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ذریعے کوئی حل نکال لینا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی فروری کو
پڑھیں:
اقدام قتل، جعلی رسیدوں کا کیس؛ عمران خان کی سیشن عدالت طلبی پر اہم پیش رفت
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں درخواست ضمانت پر سیشل عدالت میں طلبی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیس میں ضمانت کی درخواست پر 15 اپریل کو طلبی کے معاملے پر اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے اور اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کو خط لکھ دیا اور اب عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔
واضح ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں او دیگر کیسز میں ضمانت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں۔