کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر انتظام رنگا رنگ پھولوں اور پرندوں کی نمائش کا افتتاح محمود غزنوی پارک یوسی 8 میں کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے

چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد ،وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی ،میونسپل کمشنر جاوید کلوڑ، روسی قو نصلیٹ کے جنرل اینڈریو شیروف، اسلامک ریبلک آف ایران کے ایرانی قونصلیٹ کے ڈپٹی جنرل وحید اصغری ،ایس پی گلشن اقبال اقبال احمد میمن سمیت دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ پارک کا افتتاح  کیا۔

.

نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ یہ نمائش تحفہ ہے جو عوام کو دیاگیا ، جماعت اسلامی نے 1.5 سال کے مختصر عرصے میں 9 ٹاؤن میں 125 سے زائد پارکوں کو بحال کیا ہے ، لوگوں کی سہولت کیلئے ہم نے اوپن ائیر جم کا آئیڈیا دیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ  ہمیں بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ جو کہ بہترین شاہراہ تھی وہ تباہ حال ہے شہر کراچی کو کنکریٹ کردیا گیا ہے جسے ماحولیاتی طور پر پرسکون کرنے کیلئے شجرکاری مہمات چلا رہے ہیں اب روڈ سائیڈ جنگل کا آغاز کیا ہے، 10 ہزار سے زایددرخت لگائے ہیں ، کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو لوگ اسپتالوں سے دور ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اگلا ٹارکٹ سڑکوں کی بحالی ہے ،ہم یقین دلاتے ہیں کہ کراچی کے عوام کا دیا ہوا ٹیکس آپ پر ہی خرچ ہوگا ابھی بہت سے شعبے ہمارے اختیار میں نہیں ، نکاسی آب کا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے مگر یہ حکومت وقت 16برس سے براجمان ہونے کے باوجود حل کرنے میں ناکام ہے۔ منعم ظفر خان کاکہنا تھاکہ   ٹاؤنز کو اختیار دیں اور پاور کو نچلی سطح پر منتقل کریں تو ہم سب کچھ کرکے دکھائیں گے، ہم اختیارات کا رونا رونے کے بجائے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں، ہمیں بھی وسائل کا سامنا ہے لیکن ہم عوام کی خدمت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی:حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان- فائل فوٹو 

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کروا رہی۔

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ شریک ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔

احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے، عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 1 لاکھ لوگوں کو شہید کیا جبکہ لاکھوں زخمی بھی ہوئے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ غاصب بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے،  ہماری ذمہ داری ہے کہ بھارتی مظالم کا شکار ماؤں اور بہنوں کا ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • ناظم آباد ٹاؤن میں پھولوں کی نمائش21تا25فروری ہوگی
  • کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ٹرانسپور ٹرز کی ہڑتال کے موقع پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں
  • 8 فروری ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
  • خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلیاں
  • پنجاب بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز سے منایا گیا
  • ٹرمپ کی کوششوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
  • بھارتی تسلط اور مسلمانوں کی نسل کشی ختم ہونا چاہیے، منعم ظفر خان
  • دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی:حافظ نعیم الرحمان
  • لاہور، جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی، مردہ باد ہندوستان کے نعرے