Jasarat News:
2025-02-07@18:13:32 GMT

جنوری 2025 تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

جنوری 2025 تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار

یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائمیٹ چینج سروس کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کا پہلا مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری ثابت ہوا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2025 کے دوران عالمی اوسط درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو صنعتی دور سے قبل کے تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ گیا۔

سائنس دانوں کا ماننا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا کی وجہ سے بحرالکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہونے سے دنیا بھر میں درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ جاری رہا۔

رپورٹ میں یہ بھی پہلی بار نوٹ کیا گیا کہ کسی سال کے پہلے مہینے میں عالمی درجہ حرارت 1.

5 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو عبور کر گیا جو ماحولیاتی ماہرین کے لیے تشویشناک ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ درجہ حرارت اسی طرح بڑھتا رہا تو دنیا بھر میں شدید گرمی کی لہریں، غیر معمولی بارشیں اور خشک سالی کے ادوار مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں،تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں سال پچھلے 2برسوں کی طرح شدید گرم ثابت نہیں ہوگا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رپورٹ میں

پڑھیں:

ایپل کے سستے ترین آئی فون کب متعارف کرایا جائیگا ؟ تاریخ جانیں

ایپل کی جانب سے اس سال کا سستا ترین آئی فون فروری کے دوسرے ہفتے میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ دعویٰ بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا۔ایپل کے آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے کافی عرصے سے لیکس اور افواہیں سامنے آرہی ہیں۔اب بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کو اگلے ہفتے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کو متعارف کرانے کے لیے ایونٹ کا انعقاد نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے پریس ریلیز کے ذریعے لانچ کر دیا جائے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی فون ایس ای 4 فروری کے آخر تک صارفین کو دستیاب ہوگا۔مختلف لیکس سے عندیہ ملا ہے کہ آئی فون ایس ای 4 کا ڈیزائن اس سیریز کے دیگر فونز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگا۔

پہلی بار آئی فون ایس ای سیریز کے کسی فون میں ہوم بٹن کو ہٹا دیا جائے گا اور آئی فون 14 جیسے فل اسکرین ڈیزائن کو اپنایا جائے گا۔فیس آئی ڈی کے لیے فرنٹ کیمرے کو نوچ ڈیزائن میں چھپایا جائے گا۔مختلف افواہوں کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔فون کے اندر اے 18 چپ موجود ہوگی جو ایپل کی جانب سے گزشتہ سال کے آئی فون 16 اور 16 پلس میں استعمال کی گئی۔

مختلف لیکس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔پہلی بار آئی فون ایس ای سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ صارفین کو دستیاب ہوگی جبکہ ایپل کی جانب سے پہلی بار خود تیار کیے گئے موڈیم کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، مگر اس حوالے مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ ایپل نے پہلا آئی فون ایس ای 2016 میں متعارف کرایا تھا اور اس موقع پر کہا تھا کہ یہ ایک ایسا سستا آئی فون ہے جس میں مہنگے ماڈلز جیسے فیچرز موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رواں برس کا پہلا مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری تھا؛ رپورٹ
  • ایپل کے سستے ترین آئی فون کب متعارف کرایا جائیگا ؟ تاریخ جانیں
  • کراچی: درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
  • ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی
  • شرح سود میں کمی، غیرملکی سرمایہ کاروں نے 149 ملین ڈالرنکال لئے
  • کراچی: گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں 5 ہزار300 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3لاکھ روپے قریب پہنچ گئی
  • کرن جوہر کی درخواست پر اکشے کمار نے ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی تاریخ آگے بڑھا دی
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان