چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت کا انتظار کریں گے جب قومی ٹیم ہندوستان کو شکست فاش دے گی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔
یہ بات انہوں ںے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہترین انداز میں کی گئی، محسن نقوی کی نگرانی میں 117 دنوں میں منصوبہ مکمل کیا گیا جس تیزی سے کام مکمل کیا گیا یہ حسن رفتار ہے، شہباز اسپیڈ ماضی کی بات ہے اب میں محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔
انہوں ںے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین کرکٹ کھیلنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں امید ہے آپ چیمپئنز ٹرافی جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے ہم سب اس ایونٹ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر آپ نہ صرف پوری قوم کے ہیروز بن جائیں گے بلکہ ہمارے ہمسائے کو شکست فاش دے کر آپ 24 کروڑ عوام کے دل جیت لیں گے، ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میچ دبئی میں ہوگا ہمیں بھی دبئی لے چلیں ہم قومی ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کرکٹر رضوان کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ سے بڑی توقع ہے۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کو پکارا کہ آپ اپنے فادر ان لا کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کو شکست فاش قومی ٹیم کہا کہ نے کہا کے لیے
پڑھیں:
ہم ایران کیساتھ مسائل کو حل کریں گے، ڈونلڈ ٹرامپ
اٹلی میں ایران و امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے انعقاد کی درخواست پر انٹونیو تاجانی کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہیں جس کا نتیجہ مثبت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آج شام امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مسائل کو حل کریں گے اور ایسا کرنا ایک سادہ سا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا تھا لیکن اُسے نہیں معلوم تھا کہ یہ کام کیسے ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران جان لے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹم بم کے حصول کے نہایت نزدیک تھا لیکن ہم اُسے یہ ہتھیار نہیں رکھنے دیں گے۔ اگر ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اپنی خواہش ترک کر دے تو وہ ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔ دوسری جانب کچھ ہی دیر قبل اطالوی وزیر خارجہ "انٹونیو تاجانی" نے ایک ثالث کی حیثیت سے عمان سمیت دلچسپی رکھنے والے عناصر کی جانب سے ایران و امریکہ کے درمیان اٹلی میں جوہری مذاکرات کے مطالبے پر اعلان کیا کہ اٹلی اس مطالبے کا مثبت جواب دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی ہر ایسے اجلاس کی میزبانی کے لئے تیار ہے جس کا نتیجہ مثبت ہو۔