پاکستان فرانس کے ساتھ اچھے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ویڈیو گریب۔فرانس میں پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ فرانس کے ساتھ اچھے تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔
جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا فرانس دنیا کا اہم ملک، اقوام متحدہ کا بنیادی رکن اور یورپی یونین کا اہم حصہ ہے، سفارتخانہ پاکستان، فرانس کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری اہم شعبے ہیں اس کے علاوہ ہماری کوآپریشن سیاسی اور تعلیمی معاملات میں بھی رہے گی۔
انھوں نے کہا دفاعی لحاظ سے فرانس اور پاکستان کے درمیان پرانے تعلقات ہیں ان کو بھی آگے بڑھانے میں سفارت خانہ اپنا کردار ادا کرے گا، یونیسکو اہم ادارہ ہے پاکستان یونیسکو کا پرانا رکن ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت یونیسکو ایگزیٹو بورڈ کا وائس چیئرمین ہے ہم یونیسکو کے ساتھ مل کر ایجوکیشن سائنس، ٹیکنالوجی اور کلچر کے شعبوں میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
یورپی یونین سے جی ایس پی پلس درجے کی توسیع کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جی ایس پی پلس اور اکنامکس ٹریڈ کوآپریشن پاکستان حکومت کی ترجیح ہے اس سلسلہ میں پاکستان کے یورپ میں جتنے مشن ہیں خصوصی طور برسلز مشن کے ساتھ مل کر جی ایس پی پلس کی توسیع کےلئے مل کر کام کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور گہری ’’ آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کیلئے چین کی مسلسل حمایت پر شکر گزار ہیں، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔