بنگلادیشی نیول چیف کا خطے میں امن کیلیے پاک فوج کے کلیدی کردار کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بنگلادیشی نیول چیف کا خطے میں امن کیلیے پاک فوج کے کلیدی کردار کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )بنگلا دیشی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سی عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلا دیش کی مسلح افواج کے اس دوسرے اعلی سطحی دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول اور دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نمایاں خدمات بالخصوص آئندہ کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 کے انعقاد اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔
دریں اثنا بنگلا دیشی نیول چیف ایڈمرل نظم الحسن نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہونے والی بات چیت علاقائی صورتحال، باہمی اسٹریٹجک تعاون سمیت بحری اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز رہی۔دونوں جانب سے امن و استحکام کے فروغ میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، بنگلا دیشی نیول چیف ایڈمرل ایم نظم الحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر سہ فریقی دستے نے بنگلا دیشی نیول چیف ایڈمرل ایم نظم الحسن کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بھارت شیخ حسینہ واجد کی اشتعال انگیزی روکے،بنگلا دیش
ڈھاکہ: بنگلا دیش نے بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو اشتعال انگیز بیانات سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ جب تک شیخ حسینہ واجد بھارت میں ہیں انہیں اشتعال انگیز بیانات جاری کرنے سے روکا جائے۔
شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ روز بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔
اشتعال انگیزی بیان کے خلاف بنگلا دیش کی عوام نے شدید رد عمل دیتے ہوئے حسینہ واجد کے گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔