آرمی چیف سے بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل محمد نظم الحسن نے کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلا دیش کے نیول چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق
پڑھیں:
ترجمان حماس کی فضل الرحمن سے ملاقات‘ تازہ صورتحال سے آگاہ کیا
اسلام آباد(صباح نیوز)حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی نے جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور مولانا فضل الرحمان کو فلسطین کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پہلی مرتبہ فلسطین کی سرزمین پر فتح کے اثرات دیکھ رہا ہوں،ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ منگل کوحماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی نے جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔