نورا فیتحی کی سالگرہ کا دلکش انداز، مداحوں میں مقبول
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
میکسیکو:بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا شاندار انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ ہمیشہ منفرد فیشن اور اسٹائل کے باعث خبروں میں رہنے والی نورا فیتحی نے اس بار اپنی سالگرہ کے انداز سے سب کو حیران کر دیا۔
اداکارہ نے تقریب میں چمکدار سیاہ گاؤن زیب تن کیا، جو روشنی میں جھلملاتا نظر آ رہا تھا۔ یہ لباس عالمی شہرت یافتہ اسٹائلسٹ ماہر جریدی نے ڈیزائن کیا، جو معروف گلوکارہ نکّی مناج کے فیشن اسٹائل کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے نئے گانے "Snake” پر شاندار ڈانس کیا، جس نے مداحوں کو محظوظ کر دیا۔ یہ گانا صرف 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ویڈیوز میں شامل ہو چکا ہے اور اسپاٹیفائی چارٹ میں 55 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
نورا کی یہ کامیابی ان کی عالمی سطح پر مقبولیت میں مزید اضافہ کر رہی ہے، جبکہ مداحوں کی جانب سے انہیں بے حد سراہا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
ماورا حسین کی امیر گیلانی سے شادی کی تصدیق، دلکش تصاویر بھی شیئر کردیں
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں زیر گردش رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ان پر خاموشی توڑتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے ماورا نے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے، اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بالاخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمھیں حاصل کرلیا‘ اسی کے ساتھ ماورا حسین نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا، انہوں نے اس پوسٹ میں 5 فروری کی تاریخ درج کرتے ہوئے بسم اللہ بھی لکھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے ازدواجی سفر کا آغاز 5 فروری سے ہی ہوا ہے۔(جاری ہے)
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ شوبز اداکارہ ماورا حسین اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں، تاہم ماورا کی جانب سے نکاح کا باضابطہ اعلان ہونے پر ان خبروں کے سچ ہونے کی تصدیق ہوگئی اور دونوں کے مداحوں نے دونوں کی نئی زندگی کی شروعات کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔