ابوظہبی ٹی 10 سیزن 09 کا آغاز 18 نومبر 2025 سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 کا سیزن 9 منگل 18 نومبر سے اتوار 30 نومبر 2025 تک ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔نئے سیزن کا اعلان 2024 کے ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز اختتام کے صرف دو ماہ بعد کیا گیا ہے۔
گزشتہ ٹورنامنٹ میں جوس بٹلر اور دکن گلیڈی ایٹرز نے مورس ویل اسیمپ آرمی کو 8 وکٹوں سے ڈرامائی طور پر شکست دیکر تیسرے مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ابوظبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب کے سی ای او میٹ باؤچر نے کہا کہ “ہم ابوظہبی ٹی 10 کے 2025 ایڈیشن کی تاریخوں کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔
“ابوظبی اسپورٹس کونسل اور محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظبی میں اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ ملکر ہم نے 2019 میں اس بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کے فروغ اور امارت ابوظبی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ایک اسٹریٹجک عزم کیا تھا۔ٹی 10 گلوبل کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ گزشتہ برس ابوظبی ٹی 10 کرکٹ اور تفریح کا شاندار امتزاج تھا۔گزشتہ سیزن میں ٹیموں کی تعداد کو بڑھا کر 10 کیا تھا ۔
ابوظہبی ٹی 10 نے متحدہ عرب امارات کرکٹ کیلنڈر کا ایک اہم ایونٹ بن چکا ہے جو متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کو بڑھانے کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ ابوظبی ٹی 10 سیزن 9 زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حیدرآباد: پولیس کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری، مسافر رُل گئے
—فائل فوٹوحیدرآباد میں وکلاء کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، دھرنے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریفک معطل ہے۔
حیدرآباد میں وادھو واہ کے مقام پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے جس کے باعث متعدد مسافر گاڑیاں گزشتہ روز سے پھنسی ہوئی ہیں۔
دھرنے کے باعث خواتین، بچوں سمیت مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔
دوسری جانب وکلاء کی حمایت میں اوباڑو اور پڈعین میں بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔
اوباڑو میں ٹول پلازہ کے مقام پر وکلاء کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنے سے ٹریفک معطل ہو گیا۔
دھرنا حیدرآباد میں وکیل کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے اور مطالبات کی منظوری کے لیے دیا گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مقدمے کو خارج کر کے ایس ایس پی کا تبادلہ کیا جائے، جبکہ پولیس نے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ حیدرآباد میں 3 دن قبل وکیل کی گاڑی میں ہوٹر اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف بھٹائی نگر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس پر پولیس اور وکلاء برادری کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔