پی ایس اوکا عوام کوپیٹرول پمپس پر کم مقدار میں پیٹرول دینے کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پیٹرول پمپس پر شہریوں کو کم مقدار میں پیٹرول دینے کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیٹرول پمپوں میں شہریوں کی کم پیمائش اور چوری کے معاملے پر پی ایس او کے بڑا اعتراف سامنے آگیا۔سندھ حکومت نے گزشتہ روز کم مقدار پیٹرول دینے پمپوں پر چھاپے مار کر سیل کر دیا تھا تاہ، پی ایس او نے دسمبر اور جنوری 12 پیٹرول پمپس پر شہریوں کو کم مقدار میں پیٹرول دینے کا اعتراف کیا۔ترجمان نے کہا کہ کراچی میں پی ایس او کے 160 آؤٹ لیٹس ہیں اور شہر میں 9 پیٹرول پمپس کمپنی آپریٹڈ ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری میں مجموعی طور پر 231 پیٹرول پمپس پر سرپرائز وزٹ کیے گئے، 231 میں سے 12 آؤٹ لیٹس پر کم پیمائش سامنے آئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس او کے 2 موبائل ٹیسٹنگ یونٹس شہر میں موجود آؤٹ لیٹس کو چیک کرتے ہیں ، کم پیمائش کرنے والے ڈیلرز کو وارننگ لیٹرز جاری کیے جاتے ہیں اور دوبارہ سرپرائز وزٹ کیا جاتا ہے، دوبارہ انسپیکشن کی جاتی ہے۔ اگر دوبارہ یہی شکایت نظر آتی ہے تو پھر ڈیلرز پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔
شہریوں کی شکایت پر گزشتہ روز سندھ حکومت نے کم پیمائش پر 3 پیٹرول پمپس کو سیل کیا تھا، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو نے کہا کہ شاہراہ فیصل، شاہین کمپلیکس اور مہران ٹائون میں کم مقدار دینے والے 3 پمپ سیل ہیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے کم پیمائش ہر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پیٹرول پمپس پر پیٹرول دینے میں پیٹرول کم پیمائش پی ایس او میں پی
پڑھیں:
حکومت سندھ کا کراچی میں پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی سربراہی میں متعلقہ حکام نے کراچی میں پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤں اور 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔
ترجمان حکومت سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو خود میدان عمل میں آگئے اور پیمائش کے افسران کے ہمراہ کراچی کے 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔
انہوں نے بتایا کہ مہران ٹاؤن کے علاقے میں مقدار میں کمی پی ایس او کے پمپ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا، معاون خاص نے صدر، آرام باغ، سول لائنز، گزری، ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کا بھی دورہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین کمپلیکس میں کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپینسرز کو سیل کردیا گیا ہے، اسی طرح شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈیفالٹر نکلا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو نے بتایا کہ پئمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، عوام کی پریشانی کا پیٹرول پمپ مافیاز کو احساس نہیں ہے۔